حکومت معیشت کی بہتری کے دعوے کرتی ہے تو بتائیں کہ وسائل کہاں سے آئے، مولانا فضل الرحمان


چارسدہ:جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے لوگ ووٹ کسی کو ڈالتے ہیں اور کامیاب کوئی اور ہو جاتا ہے۔
چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عالمی اسٹیبلشمنٹ کی سازشوں کے برعکس مدارس مزید مضبوط ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ مدارس کو ختم کرنے کی خواہش اور سازش انگریزوں کی بھی تھی، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اسلام کو ہمارے لیے نظام حیات بنایا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر26 ویں آئینی ترمیم حکومت کی خواہش پر پاس ہوتی تواس سے تباہی آتی، حکومت کا آئینی مسودہ پارلیمنٹ اورانسانی حقوق کے لیے خطرہ تھا،حکومت کے آئینی مسودے میں اعلیٰ عدالتوں کے اختیارات محدود کیے گئے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ملک کسی کی جاگیر نہیں، ملک بناتے وقت اسلام کے نام پر لوگوں نے قربانیاں دیں، ملک کے ساتھ صرف علماء نے وفاداری کی ہے، حکمران اور سیاست دان کیا کر رہے ہیں؟
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مضبوط حکومت کے بغیر ملک نہیں چل سکتا، معیشت کے اشاریوں سے قوم کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا، نااہل حکمران بتائیں کہ کیا الہ دین کا چراغ ملا ہے، حکومت معیشت کی بہتری کے دعوے کرتی ہے تو بتائیں کہ وسائل کہاں سے آئے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارا ملک سر تا پاؤں سود میں ڈوبا ہوا ہے، سارے ادارے اور بینک سودی نظام پر چل رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ اس ڈمی اسمبلی میں بیٹھنے کی ہمیں کوئی خواہش نہیں، لوگ ووٹ کسی کو ڈالتے ہیں اور کامیاب کوئی اور ہوتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ ہمارے وسائل پر ہمارا اختیار ہے، یہ وسائل کسی کا باپ بھی ہم سے نہیں چھین سکتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہمارا ملک ہے اور ہم امن کے خواہاں ہیں، ہم آج تک آپ سے نرم لہجے اور دلیل سے بات کررہے ہیں۔ایسے انتخابات سے ہمیں نہ ٹرخایا جائے،جھوٹ اور دھاندلی کے الیکشن سے حسینہ واجد بھی جیتی تھیں۔
خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئےمولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ خیبر پختونخوا میں امن و امان نام کی کوئی چیز نہیں، خیبر پختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلہ
- 2 days ago
طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے
- a day ago
لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
- a day ago
بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
- a day ago

خواجہ آصف عوام سے معافی مانگیں، شعیب صدیقی
- 2 days ago

سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی
- a day ago
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق
- a day ago
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
- 4 hours ago
رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کرگئے
- a day ago
براڈ پیک پربرفانی تودہ گرنے سے لاپتہ کوہ پیماؤں میں سے 8 کی لاشیں مل گئیں، 2 کی تلاش جاری
- 2 days ago
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
- a day ago

ایل پی جی مہنگی ہو گئی، فی کلو قیمت جانیے
- 2 days ago
