جی این این سوشل

تجارت

مالی سال کے اختتام پر ڈالر 6اعشاریہ 2فیصد سستا ہوا

کراچی : رواں مالی سال کے اختتام پر ڈالر 6اعشاریہ 2فیصد سستا ہوگیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مالی سال کے اختتام پر ڈالر 6اعشاریہ 2فیصد سستا ہوا
مالی سال کے اختتام پر ڈالر 6اعشاریہ 2فیصد سستا ہوا

تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران ایک مرتبہ پھرا مریکی ڈالر مزید 20 پیسے سستا ہو گیا اور قدر 157 روپے 74 پیسے کم ہو کر 157 روپے 54 پیسے ہو گئی ہے۔

مالی سال کے اختتام پر ڈالر 6اعشاریہ 2فیصد سستا ہوا ہے جبکہ  مالی سال کے دوران ڈالر 10روپے 51پیسے سستا ہوا۔ گزشتہ مالی سال کے اختتام پر انٹر بینک میں  ڈالر  168 روپے 5پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی  دیکھنے میں آئی ہے، 100 انڈیکس 218.25 پوائنٹس بڑھ گیا اور کاروبار کا اختتام 47356.02 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں  15 کروڑ 29 لاکھ 41 ہزار 363 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 40 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔

سونے کی فی تولہ  قیمت میں کمی ہوئی ہے،فی تولہ سونا  600 روپے کمی سے 108000 روپے پر آگیا۔جبکہ  فی 10 گرام سونا 515 روپے کمی سے 92592 پر آگیا  ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونا سونا 10 ڈالر کمی سے 1758 ڈالر فی اونس میں فروخت ہوا۔

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

 ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ ملکی مجموعی امن و امان اور معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کابینہ کو دورہ امریکہ پر اعتماد میں لیں گے۔

 ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ ملکی مجموعی امن و امان اور معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آج رات لندن سے وطن واپس روانہ ہوں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے نیپال میں تباہ کن سیلاب سے قیمتی جانوں کے المناک نقصان پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شہباز شریف نے 2022 میں شدید سیلاب کے حوالے سے پاکستان کے اپنے تجربے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ 2022 میں پاکستان نے تباہ کن سیلاب کا سامنا کیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم (ایکس) پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم کے دل اس مشکل وقت میں نیپالی وزیر اعظم کے پی شرما اولی اور نیپال کے عوام کے ساتھ ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان نیپال کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور کسی بھی ضروری امداد کی پیشکش کے لیے تیار ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر سے کمی کر دی گئی

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جا رہا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2024 (آج رات 12 بجے) سے ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر سے کمی کر دی گئی

حکومت پاکستان کی جانب سے عوام کو ریلیف کا سلسلہ جاری ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر سے کمی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 2.07 روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.40 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.03 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.57 روپے فی لیٹر کمی کی گئی پیٹرول کی نئی قیمت249.10 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 247.03 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی نئی قیمت 249.69 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 246.29 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 158.47 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 154.90 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 141.93 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 140.90 روپے فی لیٹر ہو گئی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جا رہا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2024 (آج رات 12 بجے) سے ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

متحدہ عرب امارات کے صدرکا لبنان کیلئے ر 100 ملین امریکی ڈالر کا امدادی پیکج کا اعلان

یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی جانب سے لبنان کو درپیش چیلنجز کے پس منظر میں اس کی حمایت کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

متحدہ عرب امارات کے صدرکا لبنان کیلئے ر 100 ملین امریکی ڈالر کا امدادی پیکج کا اعلان

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے لبنان کی عوام کو فوری طور پر 100 ملین امریکی ڈالر کا امدادی پیکج فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی جانب سے لبنان کو درپیش چیلنجز کے پس منظر میں اس کی حمایت کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے جو لبنانی عوام کی مدد کے لیے قوم کے غیر متزلزل عزم کا عکاس ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll