اب تک انسٹا گرام ریلز میں 90 سیکنڈ طویل ویڈیوز پوسٹ کرنا ممکن تھا مگر اب اس دورانیے کو دوگنا بڑھایا جا رہا ہےٓ


انسٹا گرام میں اب آپ 3 منٹ طویل ریلز ویڈیوز اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔
اب تک انسٹا گرام ریلز میں 90 سیکنڈ طویل ویڈیوز پوسٹ کرنا ممکن تھا مگر اب اس دورانیے کو دوگنا بڑھایا جا رہا ہے۔انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے یہ اعلان کیا۔
انہوں نے بتایا کہ صارفین کی جانب سے شکایت کی جاتی تھی کہ 90 سیکنڈز کا وقت بہت کم ہوتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جولائی 2024 میں ایڈم موسیری نے کہا تھا کہ انسٹا گرام میں طویل ویڈیوز کے فیچر پر توجہ مرکوز نہیں کی جائے گی کیونکہ ایسا کرنے سے پلیٹ فارم کا لوگوں کو دوستوں سے ملانے کا اصول متاثر ہوگا۔
انسٹا گرام کی جانب سے زیادہ طویل ویڈیوز کا فیچر اس وقت متعارف کرایا گیا ہے جب امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا اطلاق ہوگیا ہے۔ٹک ٹاک صارفین کو 2021 سے 3 منٹ طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا آپشن دستیاب تھا۔
انسٹا گرام کی جانب سے ریلز کے دورانیے میں بہت سست روی سے اضافہ کیا جا رہا ہے۔2 سال قبل میٹا کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ میں ریلز کا دورانیہ 90 سیکنڈ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
ایک موقع پر کمپنی کی جانب سے 10 منٹ طویل ریلز پوسٹ کرنے کے فیچر کی آزمائش بھی شروع کی گئی تھی مگر پھر اس پر کام روک دیا گیا۔

بلوچستان کے ضلع قلات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 hours ago

مفتی قوی مجھے سنبھال نہیں پائیں گے ، راکھی ساونت
- 2 hours ago
پنجاب حکومت کا 125 سالہ پرانے جیل قوانین میں ترامیم کرنے کا فیصلہ
- 3 hours ago

نواب شاہ میں گھر کی دیوار گرنے سے3 بچے جاں بحق
- 3 hours ago

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام پہلے ایلومینائی گالا ڈنر 2025ء کا انعقاد
- 4 hours ago

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیےبھارتی صحافیوں کو ویزے جاری
- 3 hours ago

ایران کا امریکا اور اسرائیل کودو ٹوک جواب ، "ایٹمی پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں"
- 4 hours ago

سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی گرفتار
- 3 hours ago

اداکاری میں دلچسپی نہیں تھی، حادثاتی طور پر اداکارہ بنیں، نندیتا داس
- 2 hours ago

کاروباری ہفتے کے پہلے روزسونے کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟
- 3 hours ago
9 مختلف کارروائیوں میں 111.1 کلو گرام منشیات برآمد
- 2 hours ago

میٹا نے انسٹا گرام میں ڈس لائیک بٹن کا اضافہ کر دیا
- 2 hours ago