قیدیوں کا اگلا تبادلہ اگلے ہفتے 25 جنوری کو ہو گا ، میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ سے چار مغویوں کو تبادلے میں رہا کر دیا جائے گا
غزہ:غزہ میں حماس اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی معاہدے کے تحت جیلوں سے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت اتوار کو پہلے تین اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔
بعد ازاں اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے تحت مختلف جیلوں سے رہائی پانے والے 90 فلسطینی قیدیوں کی فہرست جاری کی جن میں 69 خواتین اور 21 بچے شامل تھے۔
ریڈ کراس کی جانب سے اسرائیل کی اوفر جیل میں جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا کیے گئے فلسطینی قیدیوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ جس کے بعد اسرائیلی جیلوں سے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔
غیر ملکی کے مطابق رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کا مغربی کنارے پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے فلسطینی قیدی دو بسوں میں مغربی کنارے کے شہر بیتونیہ پہنچے۔
اسرائیل کی طرف سے رہائی پانے والے 90 قیدیوں میں سے ایک فلسطینی طالبہ نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اس کی حراست کے دوران حالات خوفناک تھے اور اسے خوراک اور پانی تک محدود رسائی حاصل تھی۔
حماس کا کہنا ہے کہ قیدیوں کا اگلا تبادلہ اگلے ہفتے 25 جنوری کو ہو گا جب کہ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ سے چار مغویوں کو تبادلے میں رہا کر دیا جائے گا۔
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا جنگ بندی کے بعد غزہ کی صورتحال پر تبصرہ کر رہا ہے۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں حماس کے کارکن سڑکوں پر نظر آ رہے ہیں۔ حماس کو غزہ میں سرنگوں سے نکل کر دوبارہ کنٹرول حاصل کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے اور حماس کے مزاحمتی جنگجو ویڈیوز میں پک اپ ٹرکوں میں گشت کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس کی پولیس دوبارہ منظم ہو رہی ہے اور غزہ کا کنٹرول سنبھال رہی ہے اور حماس پولیس غزہ میں امن و امان کی بحالی کے لیے پیش رفت کر رہی ہے۔
اسرائیلی اخبار نے اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ فلسطینی میڈیا جنگ بندی کو حماس کی فتح کے طور پر پیش کر رہا ہے۔ حماس غزہ پر کنٹرول برقرار رکھنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ اسرائیلی فوج نے حماس کی 20 بٹالین کو ختم کر دیا لیکن انہیں تباہ نہیں کیا گیا۔
خیال رہے کہ فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق غزہ پر 15 ماہ سے جاری اسرائیلی جنگ میں ہزاروں بچوں اور خواتین سمیت 47 ہزار 899 فلسطینی شہید جب کہ ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی اور ہزاروں لاپتہ ہیں۔
ڈی چوک احتجاج ؛عدالت نے 30 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کر دی
- 2 hours ago
اسٹوڈنٹس یونین بحالی کیس،آئینی بینچ نے وفاق اور متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیے
- 3 hours ago
پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئےبڑی خبر، نادرانےفاسٹ ٹریک کا دائرہ 47 شہروں تک بڑھا دیا
- an hour ago
خیرپورمیں ڈاکوشہری سے 4 بھینسیں چھین کر لے گئے، فائرنگ سے 4 افراد زخمی
- an hour ago
کراچی: نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ،2 بھائی جاں بحق، 3 بھائی زخمی
- 4 hours ago
ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکہ کے 47 ویں صدر کا حلف اٹھائیں گے
- 5 hours ago
گوادر میں نئےتعمیر ہونے والے ائیر پورٹ پر آج پہلی پرواز لینڈ کرے گی
- 5 hours ago
اداکار سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ملزم نے اعتراف جرم کر لیا
- 4 hours ago
اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدے کا حلاف اٹھا لیا
- 2 hours ago
آج غزہ میں بندوقیں خاموش ہوگئیں، ہماری مؤثر پالیسی سے جنگ بندی معاہدہ ہوا،امریکی صدر
- 5 hours ago
حکومت، پی ٹی آئی مذاکرات:حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار، پی ٹی آئی مطالبات پر حکومتی جواب تیار
- an hour ago
ججز کمیٹی کا ممبر ہوں لیکن مجھے بھی کمیٹی اجلاس کا پتا نہیں چلا، جسٹس منصور علی شاہ
- 5 hours ago