جی این این سوشل

دنیا

جنوبی افریقہ : بیک وقت ایک سے زیادہ شوہر رکھنے کی اجازت کی تجویز

جوہانسبرگ: جنوبی افریقی محکمہ داخلہ نے خواتین کے ایک وقت میں دو شوہر رکھنے یعنی polyandry کو قانونی حیثیت دینے کی تجویز پیش کردی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جنوبی افریقہ :   بہ یک وقت ایک سے زیادہ شوہر رکھنے کی اجازت کی تجویز
جنوبی افریقہ : بہ یک وقت ایک سے زیادہ شوہر رکھنے کی اجازت کی تجویز

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقی حکومت کیجانب سے خواتین کو بہ یک وقت ایک سے زائد مردوں سے شادی کرنے کو قانونی حیثیت دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

جنوبی افریقہ  میں خواتین کا بہ یک  وقت میں ایک سے زائد مردوں سے شادی کرنے کے رجحان میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے خواتین کے ایک وقت میں دو شوہر رکھنے یعنی  polyandry کو قانونی حیثیت دینے کی تجویز پیش کردی ہے۔

قبل ازیں اعلیٰ حکومتی حکام بھی شادی کے قوانین میں غیر معمولی تبدیلیوں کا عندیہ دے چکے ہیں۔

دوسری جانب  سماجی حلقوں کی جانب سے  ایک سے زائد شوہر رکھنے کی قانونی اجازت کی حکومتی تجویز پر  شدید تنقید کی جار ہی ہےجبکہ   مذہبی رہنما پہلے اسے ناقابل قبول قرار دیکر مسترد کر چکے ہیں۔

اپوزیشن جماعتوں نے  حکومت کو تنبیہ  کی ہے کہ ایسے کسی بھی قانون کو لانے سے باز رہے جس سے افریقی تہذیب برباد ہوجائے۔

مختلف حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کے بعد حکومت نے یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ کی جانب سے پیش کی گئی تجویز گرین پیپر کا حصہ ہے جس کا حکومتی پالیسی سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔

پاکستان

آرٹیکل 63 اے نظر ثانی کیس،علی ظفر نے بینچ کی تشکیل پر اعتراض اٹھا دیا

نظر ثانی کیس کی سماعت کرنے والا بینچ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے سیکشن 2 کے تحت تشکیل نہیں دیا گیا، وکیل عمران خان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرٹیکل 63 اے نظر ثانی  کیس،علی ظفر نے بینچ کی تشکیل پر اعتراض اٹھا دیا

آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل علی ظفر نے بینچ کی تشکیل پر اعتراض اٹھا دیا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ آرٹیکل 63 (اے) نظر ثانی کیس کی سماعت کرنے والا بینچ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے سیکشن 2 کے تحت تشکیل نہیں دیا گیا، پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے مطابق تین رکنی کمیٹی چیف جسٹس سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج اور چیف جسٹس پاکستان کے نامزد کردہ جج پر مشتمل ہو گی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت بینچز کی تشکیل کے لیے تین آزاد ججز کو فیصلہ سازی کی ذمہ داری دی گئی، تین ججز کی اجتماعی دانش کے بعد ہی بینچ کی تشکیل اور مقدمات کی سماعت کی جا سکتی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ یہ بات ریکارڈ پر موجود ہے کہ 23 ستمبر کو جسٹس منصور علی شاہ نے تین رکنی کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کی، جسٹس منصور علی شاہ کی عدم موجودگی کے بعد چیف جسٹس اور ان کے نامزدکردہ جج نے نظرثانی درخواست مذکورہ بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 2 ججز کے فیصلے کو تین رکنی کمیٹی کا فیصلہ قرار نہیں دیا جا سکتا، یہ حقیقت ہے کہ کمیٹی اجلاس میں 3 ممبران کی بجائے 2 نے شرکت کی۔پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت نامکمل کمیٹی مقدمات سماعت کے لیے مقرر کرنے اور بینچز تشکیل نہیں دے سکتی، 2جج موجودہ نظرثانی درخواست بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کرنے کے مجاز نہیں۔

درخواست میں مزید مؤقف اپنایا گیا ہے کہ موجودہ بینچ نظرثانی درخواست کی سماعت کرنے کا اہل نہیں، 23 ستمبر کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے نامزد کردہ جج نے نظر ثانی درخواستوں کی سماعت کے لیے بینچ تشکیل دیا، کمیٹی کے مذکورہ دونوں ممبران نے خود کو بھی اس بینچ میں شامل کیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس کیس میں چیف جسٹس اور جسٹس امین الدین کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے اس لیے دونوں جج خود کو بینچ سے الگ کر لیں۔

واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منیب اختر نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے فیصلے پر نظرثانی اپیلوں پر تشکیل کردہ بینچ کا حصہ بننے سے معذرت کرلی تھی، جسٹس منیب کے پیش نہ ہونے پر سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

 ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے 31 پیسے فی کلو اضافہ

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 243 روپے 99 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ گھریلو سلنڈر 86 روپے مہنگا ہوا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے 31 پیسے فی کلو اضافہ

 ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے 31 پیسے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 243 روپے 99 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ گھریلو سلنڈر 86 روپے مہنگا ہوا ہے۔

اوگرا نوٹیفکیشن میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 965 روپے 38 پیسے مقرر کی گئی ہے، ستمبر میں گھریلو سلنڈر 2 ہزار 879 روپے 10 پیسے کا تھا، ایل پی جی کی قیمتوں کا تعین اکتوبر کے لیے کیا گیا ہے

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

 ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ ملکی مجموعی امن و امان اور معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کابینہ کو دورہ امریکہ پر اعتماد میں لیں گے۔

 ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ ملکی مجموعی امن و امان اور معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آج رات لندن سے وطن واپس روانہ ہوں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے نیپال میں تباہ کن سیلاب سے قیمتی جانوں کے المناک نقصان پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شہباز شریف نے 2022 میں شدید سیلاب کے حوالے سے پاکستان کے اپنے تجربے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ 2022 میں پاکستان نے تباہ کن سیلاب کا سامنا کیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم (ایکس) پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم کے دل اس مشکل وقت میں نیپالی وزیر اعظم کے پی شرما اولی اور نیپال کے عوام کے ساتھ ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان نیپال کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور کسی بھی ضروری امداد کی پیشکش کے لیے تیار ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll