لاہور ہائی کورٹ نے مجرم کی پھانسی کی سزا برقرار رکھی


لاہور ہائیکورٹ نے دوہرے قتل کے مجرم ظفر اقبال کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔ عدالت نے مجرم کی پھانسی کی سزا برقرار رکھی۔
دوہرے قتل کے مجرم ظفر اقبال کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں سزائے موت کے خلاف اپیل دائر کی گئی۔ جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔
مجرم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مجرم کے خلاف پیش کے گیے میڈیکل کی تاریخ درست نہیں ہے، مجرم کے خلاف سزا معطل کی جائے۔ جبکہ سرکاری وکیل نے مؤقف دیا کہ مجرم نے کلہاڑی کے وار کر کے اپنی بیوی اور سوتیلی بیٹی کو قتل کیا، مجرم نے اپنے سوتیلے بیٹے علی رضا اور بیٹی امیر فاطمہ کو شدید زخمی کیا۔
سرکاری وکیل کے مطابق مجرم کو ایڈیشنل سیشن جج نے 2021 کو دو مرتبہ پھانسی کی سزا سنائی، مجرم نے 18 اکتوبر 2018 کو پھلروان سرگودھا میں جرم کا ارتکاب کیا، مجرم کے سفاکانہ جرم کے بعد یہ کسی رعایت کا مستحق نہیں ہے، عدالت سزا کے خلاف اپیل خارج کرے۔
عدالت نے مجرم کی پھانسی کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 hours ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 41 minutes ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago




