Advertisement

لیبیا کشتی واقعے میں ملوث انسانی اسمگلر گوجرانوالہ سے گرفتار

ایف آئی اے کےمطابق ملزم کو گوجرانوالہ میں کارروائی کرکے گرفتار کیا گیا، ملزم لیبیا کشتی واقعے میں ملوث تھا اور مقدمے کے اندراج کے بعد روپوش تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jan 23rd 2025, 11:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لیبیا کشتی واقعے میں ملوث انسانی اسمگلر  گوجرانوالہ   سے گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلر کو  گوجرانوالہ سے گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کےمطابق ملزم کو گوجرانوالہ میں کارروائی کرکے گرفتار کیا گیا، ملزم لیبیا کشتی واقعے میں ملوث تھا اور مقدمے کے اندراج کے بعد روپوش تھا ، ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم نے 5 سے زائد نوجوانوں کو اٹلی بھجوانےکے لیے 71 لاکھ روپے لیے تھے، ملزم نے جن افراد کو بھیجا تھا وہ کشتی حادثےمیں جاں بحق ہوگئے تھے۔ 

 گزشتہ ہفتےجمعرات کو افریقی ملک موریطانیہ سے غیرقانونی طور پر اسپین جانے والوں کی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔


خبرایجنسی کےمطابق 86 تارکین وطن کی کشتی 2 جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی۔


مراکشی حکام کا کہنا ہےکہ کشتی میں کل 66 پاکستانی سوار تھے، کشتی حادثے میں 36 افراد کو بچالیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement