دو میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کو 1-0 کی برتری حاصل ہے


دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 154 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےمابین کھیلے جانے والےدوسرے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستانی بولرز نےکالی آندھی کی بیٹنگ کا بھرکس نکال دیا ،ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم محض 163 پر آل آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا گیا،نعمان علی ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی اسپنر بن گئے، جنہوں نےاننگز میں چھ اور ساجد خان نے دو وکٹیں اڑائیں۔جبکہ کاشف علی اور ابرار احمد نےایک ایک وکٹ حاصل کی۔
آٹھ وکٹیں گرنے کے بعد ویسٹ انڈیز کے ٹیل اینڈرزنے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ نویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والے گداگیش موتی نے فائٹنگ ففٹی بنائی۔
ویسٹ انڈیز کی 9 ویں وکٹ 95 کے مجموعے پر گری جب نعمان علی نے کیمار روچ کو پویلین کی راہ دکھائی اور اپنی 5 وکٹیں مکمل کیں۔
ویسٹ انڈیز کی طرف سے گداکیش موتی 55 رنزبناکرنمایاں رہے جب کہ مہمان ٹیم کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے اور 4 کھلاڑی صفر پر پویلین گئے۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا کو کہ درست ثابت نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 1-0کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ملتان میں ہی کھیلے گئے پہلے میچ میں 127 رنز سے شکست دی تھی جب کہ پاکستان کی جانب سے تمام 20 وکٹیں اسپنرز نے حاصل کی تھیں۔

ایران کا امریکا اور اسرائیل کودو ٹوک جواب ، "ایٹمی پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں"
- 3 گھنٹے قبل

کاروباری ہفتے کے پہلے روزسونے کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟
- 2 گھنٹے قبل

اداکاری میں دلچسپی نہیں تھی، وہ حادثاتی طور پر اداکارہ بنیں، نندیتا داس
- ایک گھنٹہ قبل
9 مختلف کارروائیوں میں 111.1 کلو گرام منشیات برآمد
- ایک گھنٹہ قبل

سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام پہلے ایلومینائی گالا ڈنر 2025ء کا انعقاد
- 3 گھنٹے قبل

مفتی قوی مجھے سنبھال نہیں پائیں گے ، راکھی ساونت
- ایک گھنٹہ قبل

نواب شاہ میں گھر کی دیوار گرنے سے3 بچے جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

میٹا نے انسٹا گرام میں ڈس لائیک بٹن کا اضافہ کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل
پنجاب حکومت کا 125 سالہ پرانے جیل قوانین میں ترامیم کرنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیےبھارتی صحافیوں کو ویزے جاری
- 3 گھنٹے قبل

بلوچستان کے ضلع قلات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 گھنٹے قبل