سیز فائر معاہدے کے بعدحماس آج مزید 4 اسرائیلی خواتین، اسرائیل 90 فلسطینی قیدی رہا کریگا
جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نےپہلے 3 اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا تھا


غزہ:غزہ میں سیز فائر معاہدے کے تحت حماس آج 4 اسرائیلی مغوی خواتین کو رہا کرے گا۔
حماس کی جانب سے جاری کر دہ بیان کے مطابق مغویوں اسرائیلی فوج کی سپاہی لیری الباگ، کرینہ ایریف ، ڈینئیل گلبوا اور نما لیوی کا نام ہفتے کو رہا ہونے والوں میں شامل ہےجس کے ، تبادلے میںاسرائیل 180 فلسطینیوں کو رہا کرےگا۔
اسرائیل کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کی فہرست جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب سیز فائرمعاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج کی غزہ میں کارروائیاں جاری ہیں، اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں صاف پانی کا واحد پلانٹ تباہ کردیا، جنین میں منگل سے اب تک 14 فلسطینی شہید، 40 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنین کیمپ میں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے گھروں کو آگ لگادی، عرب لیگ اور یواے ای کی جنین میں اسرائیلی آپریشن کی شدید مذمت کی ہے۔
انروا کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے غزہ میں سردی سے7 بچے شہیدہوئے، اقوام متحدہ نے کہنا ہےکہ غزہ میں جمعہ کے روز339 امدادی ٹرک داخل ہوئے۔
خیال رہے کہ 19 جنوری کو حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے تحت پہلے 3 اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا تھا جس کے بعد اسرائیلی جیل سے 90 فلسطینی قیدیوں کو بھی رہا کیا گیا تھا۔

ایرانی صدر کا امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان
- 41 منٹ قبل

پنجاب حکومت کا ایجوکیشن کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس حملہ، محسن نقوی کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے رابطہ، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
- 22 منٹ قبل
وزیر اعظم کی جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان اور چین کا 14 ویں جے سی سی اجلاس کے جولائی میں انعقاد پر اتفاق
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری
- 11 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس حملہ : 13 دہشتگرد ہلاک،80مسافر بازیاب
- 10 گھنٹے قبل
جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے پر بھارت میں جشن کا سماں
- 7 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس میں دہشت گرد لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، سکیورٹی ذرائع
- 32 منٹ قبل

ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ روانہ
- ایک گھنٹہ قبل

معروف اداکارہ نمرہ خان نے دوسری شادی کے حوالے سے خاموشی توڑ دی
- 7 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ اور ایران کی پاکستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت
- 17 منٹ قبل