فہرست میں 50 لاکھ کی ہیڈ منی والے ڈاکوؤں میں حبیب ولد علی بخش، قربان ولد لُنگ، ، متارا ولد میوہ اوردیگرشامل ہیں


لاہور: صوبائی حکومت کی جانب سے کچے کے خطرناک ڈاکوؤں کے سر کی قیمتوں کی دوسری فہرست جاری کر دی۔
صوبائی محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ دوسری فہرست کے مطابق کچے کے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 50 لاکھ اور 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ نے کچے کے 40 خطرناک ڈاکوؤں کے نام، تصاویر اور سر کی قیمت جاری کی گئی ہیں،جاری کردہ لسٹ میں 20 ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 50 لاکھ اور 20 کی 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
فہرست میں 50 لاکھ کی ہیڈ منی والے ڈاکوؤں میں حبیب ولد علی بخش، قربان ولد لُنگ، فرحت ولد برکت، عیسیٰ ولد مراد، متارا ولد میوہ شامل ہیں۔
جبکہ فہرست میں دیگر شامل ڈاکوؤں میں ایوب عرف صداری ولد مراد، شیرا ولد وریام، عالمگیر ولد حاجی میر، غلام قادر عرف گمن ولد امداد، موج علی ولد اللہ دتہ، فیاض ولد تگیا، ہزارہ ولد میوہ، چھالو بکھرانی، وزیر الیاس بڑا، شاہو منڈا، ابراہیم ولد قطب، شاہد ولد خان محمد، منیر الیاس ولد اکبر، جمیل ولد قادر بخش اور عاشق ولد اصغر سر فہرست ہیں۔
اس کے علاوہ 25 لاکھ سر کی قیمت والے ڈاکوؤں میں یعقوب، شاہنواز، بشو، چھوٹو، عبدالستار، ملوک، دوست محمد، بہادر، ظفر عرف ظفر، شبیر، نواب، صابر دین، ستار، عبدالغنی، شاہ مراد، فوج علی، نذیر، یاسین، وقار اور حمزہ شامل ہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے پہلے بھی 20 خطرناک ڈاکوؤں کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کر رکھی ہے۔
اس حوالے سے ترجمان محکمہ داخلہ نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکوؤں سے متعلق خفیہ اطلاع دینے کے لیے واٹس ایپ نمبر 03334002653 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے، اطلاع دہندہ کا نام ہر صورت صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- a day ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago



