Advertisement
علاقائی

کراچی کے تاجروں کا انوکھامطالبہ،مریم نواز کو وزیر اعلی سندھ بنایا جائے

تاجروں کا مخصوص ٹولا سندھ کے مینڈیٹ کی توہین کر رہا ہے، ترجمان سندھ حکومت

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jan 26th 2025, 11:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی کے تاجروں کا انوکھامطالبہ،مریم نواز کو وزیر اعلی سندھ بنایا جائے

کراچی:شہر قائد کےتاجروں نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے انوکھا مطالبہ کر دیا ہے۔
شہر قائد کے تاجروں نےوزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی کارکردگی سے متاثر ہوتے ہوئےان کو وزیر اعلی سندھ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
 تاجر رہنمانے احسن اقبال سےمطالبہ کیا ہےکہ  ’’کچھ عرصے کیلئے مریم نواز شریف ہمیں دے دیں اور مراد علی شاہ آپ رکھ لیں‘‘۔
اجلاس میں شریک دیگر تاجروں نےبھی مریم نواز کو وزیر اعلیٰ سندھ بنانے کی حمایت کر دی۔
تاجروں کے اس مطالبے پراحسن اقبال بے ساختہ مسکرا دیئے تاہم انہوں نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
دوسری جانب حکومتِ سندھ کی ترجمان سعدیہ جاوید نے وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف ہرزہ سرائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خوشامدی سے رٹا لگائی بات کہلوانے سے حقائق تبدیل نہیں کیے جاسکتے۔
سعدیہ جاویدنے کہا کہ چاپلوس کی بات کو باشعور تاجر کمیونٹی کا بیانیہ قرار دینا بد دیانتی ہے، سنجیدہ سیاستدان، ذمہ دار وزیر کسی فضول بات کو برداشت نہیں کرتا،انہوں نے کہا کہ تاجروں کا مخصوص ٹولا سازش کے تحت سندھ کے مینڈیٹ کی توہین کررہا ہے، تاجروں کا مخصوص ٹولہ فورمز پربزنس کے علاوہ ہر چیز پر بات کرتا ہے۔

Advertisement