چار دیگر امیدواروں کے مقابلے میں لوکاشینکو نے 87.6 فیصد ووٹ حاصل کیے،بیلاروسی میڈیا
منسک :بیلا روس کے الیگزینڈرلو کاشینکو مسلسل ساتویں بار بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔
بیلا روس کے سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری کردہ ایگزٹ پولز کے مطابق، چار دیگر امیدواروں کے مقابلے میں لوکاشینکو نے 87.6 فیصد ووٹ حاصل کیے، جبکہ دیگر امیدواروں میں سے کوئی بھی 5 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہیں کر سکا۔
صدارتی حلف اٹھانے کے بعد لوکاشینکو 2030 تک اقتدار میں رہیں گے۔ بیلاروس کے پہلے اور آزادی کے بعد کے واحد رہنما، لوکاشینکو نے 1994 سے ملک کی قیادت کی ہے، جو مسلسل چھ مرتبہ عہدے پر فائز ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو کو صدارتی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بیلاروس کے مضبوط تعلقات کے لئے مشترکہ وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ لوکاشینکو کو 2020 میں آخری بار منتخب ہونے کے بعد بین الاقوامی تنقید کے طوفان کا سامنا کرنا پڑا، مغربی ممالک نے ملک کے طویل مدتی رہنما پر انتخابی دھاندلی کا الزام لگایا، جس کی انہوں نے تردید کی۔
انتخابات کے بعدملک میں بڑے پیمانے پر مظاہرے پھوٹ پڑے تھے، اور مغرب کی حامی حزب اختلاف کی رہنما سویتلانا تیخانوسکایا اس بات پر اصرار کرتی رہیں کہ وہ فاتح ہیں، اور مغربی حکومتوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے خود کو بیلاروس کی “منتخب صدر” بتاتی ہیں۔
پی ٹی آئی وفد کی مولانافضل الرحمن سے ملاقات
- 3 گھنٹے قبل
بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کا پاکستان میں شادی کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا بطور صدر کے پی کے پی ٹی آئی استعفی منظور
- 10 گھنٹے قبل
مریم نواز شریف نے کا بے گھر افراد کیلئے ہر سال ایک لاکھ مکانات تعمیر کرنے کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل
حکومت بجلی کی قیمتیں کم کرنے اورگردشی قرض ختم کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے ، اویس لغاری
- 7 گھنٹے قبل
‘دھی رانی پروگرام’ کے تحت بہاولنگر میں 49 اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 7 گھنٹے قبل
القادر یونیورسٹی ٹرسٹ اس وقت کوئی وجود نہیں رکھتا، سینیٹر عرفان صد یقی
- 4 گھنٹے قبل
حکومتی اقدامات کی بدولت معیشت میں استحکام آیا ہے، نائب وزیر اعظم
- 4 گھنٹے قبل
چینی سفیر کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
- 3 گھنٹے قبل
تاجر مجھ سے شکایت کریں ،چغلی لگانے کی ضرورت نہیں،بلاول بھٹو
- 8 گھنٹے قبل
بنوں:سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 3 خارجی دہشتگرد ہلاک، 9 زخمی
- 10 گھنٹے قبل
اسٹیٹ بینک سے پہلے ڈیجیٹل ریٹیل بینک کا لائسنس ایزی پیسہ بینک لمیٹڈ کو جاری
- 7 گھنٹے قبل