جی این این سوشل

کھیل

سابق کپتان یونس خان کے استعفے کے بعد انکشافات

لاہور:یونس خان نے بیٹنگ کوچ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد خاموشی توڑ دی ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سابق کپتان  یونس خان کے استعفے کے بعد انکشافات
سابق کپتان یونس خان کے استعفے کے بعد انکشافات

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و بیٹنگ کوچ یونس خان نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے فاسٹ بولر  حسن علی کے ساتھ تنازع کی وجہ سے استعفی نہیں دیا، اگر اس تنازع کی وجہ سے مستعفی ہونا ہوتا تو پانچ ماہ پہلے ہی استعفی دے دیتا ،میں تو خود حسن علی کے پاس چل کر گیا سابق بیٹنگ کوچ کا کہنا تھا کہ میرے استعفی کو حسن علی کے ساتھ نہ جوڑا جائے، جو حقیقت ہے وہ عوام کو بتائی جائے ۔

سابق کپتان کا استعفے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ لاہور میں بائیو سیکیورببل کیمپ تھا جس میں شریک نہیں ہوسکا، میں نے بورڈ کو اپنی سرجری کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ یونس خان کا کہنا تھا کہ مجھے ایک فون کال آئی اور کہا گیا کہ اگر آپ کیمپ میں نہیں آئیں گے تو آپ کے ساتھ بھی آل رائونڈر محمد حفیظ جیسا سلوک کیا جائے گا میں نے کال کرنے والے کو کہا کہ میں یونس خاں ہوں، محمد حفیظ نہیں۔  میری مجبوری ہے کہ میں نے سرجری کروانی ہے اس لیے میں کیمپ جوائن نہیں کرسکتا، اگر بورڈ میری عزت نہیں کرے گا تو کھلاڑی کی عزت کیا کرے گا ۔

سابق بیٹنگ  کوچ یونس خان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے استعفی اس فون کال کی وجہ سے دیا ہے اب بورڈ کو چاہیے کہ حقیقت عوام کو بتادے ۔

یاد رہے کہ سابق کپتان نے بیٹنگ کوچ کے عہدے سے گزشتہ ماہ استعفی دیا تھا۔ 

تجارت

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 515 روپے کم ہوا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری

کراچی :  پاکستان میں اکتوبر کے پہلے ہی دن سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کم ہوئی جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت  ہوکر2 لاکھ 74 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 515 روپے کم ہوا ہے اور ملک میں 10 گرام سونا 2لاکھ35ہزار682 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر کم ہو کر 2647 ڈالر فی اونس ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

بالی ووڈ اداکار گووندا نے اپنے ہی ریوالور سے غلطی سے ٹانگ میں گولی مار لی

ڈاکٹر نے گولی نکال دی ہے اور ان کی حالت ٹھیک ہے، منیجر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بالی ووڈ اداکار گووندا نے اپنے ہی  ریوالور سے غلطی سے ٹانگ میں گولی مار لی

بالی ووڈ اداکار گووندا نے اپنے ریوالور سے غلطی سے ٹانگ میں گولی مار لی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار اور شیوسینا کے رہنما گووندا کو اپنے ہی لائسنس یافتہ ریوالور سے غلطی سے ٹانگ میں گولی لگنے کے بعد آج علی الصبح اسپتال لے جایا گیا۔

یہ واقعہ صبح تقریبا ساڑھے چار بجے اس وقت پیش آیا جب وہ باہر جانے سے پہلے ہتھیار رکھ رہے تھے۔ اسپتال کے ذرائع کے مطابق گووندا کو صبح ساڑھے پانچ بجے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

بھارتی رپورٹس کے مطابق ابتدائی اطلاعات سےمعلوم ہوا ہے کہ گولی ان کے گھٹنے میں لگی، جس کے بعد انہیں ممبئی کے ایک اسپتال میں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

گووندا کے منیجر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے گولی نکال دی ہے اور ان کی حالت ٹھیک ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چاہے کوئی ہمیں گالیاں دے، ہم آئین و قانون پر عمل کریں گے، چیف الیکشن کمشنر

میرے والد عامر مغل پر متعدد ایف آئی آرز ہیں اس لیے ہم وکیل بھی نہیں کرسکے، ہمیں تین سے چار ہفتوں کا وقت دیا جائے، بیٹا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چاہے کوئی ہمیں گالیاں دے، ہم آئین و قانون پر عمل کریں گے، چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین و قانون کے تحت کام کرتا رہے گا، چاہے کوئی ہمیں گالیاں دے، ہم آئین و قانون پر عمل کریں گے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن نے اسلام آباد الیکشن ٹریبیونل کی تبدیلی کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی انجم عقیل، راجہ خرم نواز اور طارق فضل چوہدری کی درخواستوں پر سماعت کی۔

مسلم لیگ ن کے وکلا اورپی ٹی آئی کے شعیب شاہین الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار عامر مغل کے صاحبزادے پیش ہوئے اور کہا کہ میرے والد پر متعدد ایف آئی آرز ہیں اس لیے ہم وکیل بھی نہیں کرسکے، ہمیں تین سے چار ہفتوں کا وقت دیا جائے۔

سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے ترمیم شدہ درخواست دائر کردی، جس پر وکیل نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ درخواست واٹس ایپ پر بھیج دی تھی۔

سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ درخواست کی ہارڈ کاپی بھی دینی چاہیئے تھی، آپ نے ٹائٹل بھی ایک جیسا لکھا ہے، اس کو تبدیل کریں، تینوں امیدوار الگ الگ درخواستیں دیں اور ٹائٹل بھی الگ کردیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے مزید ریمارکس دیے کہ کیا آپ نہیں چاہتے کہ ہم ان درخواستوں کو سن کر فیصلہ کریں؟ کیا ہم درخواستیں مسترد کردیں۔بعد ازاں، چیف الیکشن کمشنر نے انجم عقیل اور راجہ خرم نواز کو ترمیم شدہ درخواستیں آج ہی دائر کرنے کی ہدایت کی۔

اسی دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے الیکشن کمیشن سے شکوہ کیا کہ ہم تو یہاں اجنبی ہیں۔ ممبر بلوچستان نے شعیب شاہین سے استفسار کیا کہ آپ کیسے اجنبی ہیں، جس پر شعیب شاہین نے جواب دیا کہ ہمارے ساتھ جو ناانصافیاں کی گئیں اس کی بات کررہا ہوں۔

ممبر خیبرپختونخوا نے کہا کہ جو حق میں فیصلہ دے وہ انصاف اور باقی ناانصافی کرتے ہیں۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین و قانون کے تحت کام کرتا رہے گا، چاہے کوئی ہمیں گالیاں دے، ہم آئین و قانون پر عمل کریں گے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے ریمارکس پر شعیب شاہین نے کہا کہ ہم نے آج تک گالی نہیں دی، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے شعیب شاہین سے کہا کہ یہ بات آپ اپنے ساتھیوں سے پوچھیں۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے انجم عقیل اور خرم نواز کو ترمیم شدہ درخواستیں آج ہی دائر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی درخواستوں پر سماعت آج دن ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کی جبکہ طارق فضل چوہدری کی درخواست پر سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن نے دلائل کے لیے الیکشن کمیشن سے وقت مانگا تھا جبکہ الیکشن کمیشن نے ریٹائر جج کو الیکشن ٹربیونل تعینات کردیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll