معراج کا واقعہ ہمیں اتحاد، ایمان، اور محبت کے پیغام کو عام کرنے کی دعوت دیتا ہے، یوسف رضا گیلانی
معراج کا واقعہ ہمیں اتحاد، ایمان، اور محبت کے پیغام کو عام کرنے کی دعوت دیتا ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آئیں


چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ معراج کا واقعہ ہمیں اتحاد، ایمان، اور محبت کے پیغام کو عام کرنے کی دعوت دیتا ہے،یہ رات اللہ کی قدرت اس کی قربت اور انسانیت کے لیے رہنمائی کا ایسا پیغام ہے جو رہتی دنیا تک زندہ رہے گا،شبِ معراج النبی ﷺ کے بابرکت موقع پر خصوصی پیغام میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ شبِ معراج النبی ﷺ وہ عظیم اور مقدس رات ہے جب اللہ رب العزت نے اپنے محبوب نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفی ﷺ کو معراج کی عظیم سعادت سے نوازا۔ یہ رات اللہ کی قدرت، اس کی قربت اور انسانیت کے لیے رہنمائی کا ایسا پیغام ہے جو رہتی دنیا تک زندہ رہے گا۔
اس رات ہمیں سبق ملتا ہے کہ اللہ کا قرب اور کامیابی صرف عبادت، اخلاق اور اعمالِ صالحہ کے ذریعے ممکن ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یہ رات ہمیں یہ یاد دلاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب ﷺ کو نہ صرف تمام جہانوں کی سیر کرائی بلکہ امتِ مسلمہ کے لیے نماز کا تحفہ دیا جو اللہ سے قربت کا بہترین ذریعہ ہے۔
اس رات دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے، ہماری مشکلات کو آسان کرے اور پاکستان کو امن و ترقی کا گہوارہ بنائے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شبِ معراج کی برکتیں ہم سب پر نازل فرمائے اور ہمیں اپنی زندگیوں میں اس رات کی روحانی عظمت کو سمجھنے اور اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔
معراج کا واقعہ ہمیں اتحاد، ایمان، اور محبت کے پیغام کو عام کرنے کی دعوت دیتا ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آئیں، اس مقدس رات پر ہم سب عہد کریں کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں نافذ کریں گے اور اپنے کردار سے اسلام کے امن، محبت اور بھائی چارے کے پیغام کو فروغ دیں گے۔

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 6 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 3 گھنٹے قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 4 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 29 منٹ قبل






