یہ فیصلہ ازسرنو جائزے کے مکمل ہونے تک نافذ العمل رہے گا، امریکی حکام


امریکی حکام نے پاکستان کے لیے مالی امداد بند کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ازسرنو جائزے کے مکمل ہونے تک نافذ العمل رہے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امداد بند ہونے کے باعث پاکستان میں توانائی اور زراعت کے شعبوں کے پانچ بڑے منصوبے تعطل کا شکار ہو گئے ہیں۔ اسی طرح تعلیم، صحت اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں چار، چار اور گورننس کے گیارہ اہم منصوبے متاثر ہوئے ہیں۔
جمہوریت، انسانی حقوق اور ثقافتی تحفظ سے متعلق جاری منصوبے بھی امریکی امداد کے معطل ہونے کی وجہ سے رک گئے ہیں۔
ایک امریکی اہلکار نے خبر رساں اداروں کو بتایا کہ یہ فیصلہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کے ازسرنو جائزے کے دوران کیا گیا ہے اور جائزے کی تکمیل تک کسی قسم کی مالی معاونت بحال نہیں کی جائے گی۔
اس فیصلے کے اثرات پاکستان کی مختلف شعبہ جاتی ترقی پر نمایاں طور پر محسوس کیے جا سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے پاکستان کی معیشت اور سماجی ترقی پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے علاوہ امریکا نے حالیہ دنوں تقریباً تمام غیر ملکی امدادی پروگراموں کو عارضی طور پر معطل کرنے کی تصدیق بھی کی ہے ، جس میں یوکرین، تائیوان، اردن اور پاکستان سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔ یہ امدادی پروگرام ابتدائی طور پر 90 دن کے لیے معطل کیے گئے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ نے تمام سفارتی اور قونصل مشنز کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ فوری طور پر تمام امدادی پروگراموں کو معطل کریں اور ان سے متعلق ہر قسم کا کام روک دیا جائے۔

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 6 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 8 گھنٹے قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 5 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 گھنٹے قبل






