جی این این سوشل

کھیل

کمر کی انجری کے بعد فاسٹ باؤلر کے لیے کم بیک کرنا آسان نہیں ہوتا:حسن علی

لاہور : قومی پیسر حسن علی نے کہا ہےکہ کمر کی انجری کے بعد کسی بھی فاسٹ باؤلر کے لیے کم بیک کرنا آسان نہیں ہوتا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کمر کی انجری کے بعد فاسٹ باؤلر کے لیے کم بیک کرنا آسان نہیں ہوتا:حسن علی
کمر کی انجری کے بعد فاسٹ باؤلر کے لیے کم بیک کرنا آسان نہیں ہوتا:حسن علی

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرحسن علی کا انجری کے بعد کم بیک کرتے ہوئے کہنا ہے  کہ مشکل وقت میں اہلخانہ اور بیوی نے بہت ساتھ دیا ، سابق کپتان  شعیب ملک اور سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے بھی بہت حوصلہ افزائی کی جس پر سب کا شکر گزار ہوں ۔

حسن علی کا مزید کہنا تھا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں متاثرکن کارکردگی نے میرے اعتماد میں اضافہ کیا اگر میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکتا ہوں تو یقیناَ میں کم بیک بھی کرسکتا ہوں۔  اگر ہم نیت اور محنت کرلیں تو کچھ بھی ناممکن نہیں اور میں اس کی تازہ ترین مثال ہوں۔  ہمیشہ سے ایک بہترین آل راؤنڈر بننا چاہتا تھا اور  خوشی ہے حالیہ پرفارمنس میری خواہش کو تقویت دے رہی ہے۔

تجارت

 ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے 31 پیسے فی کلو اضافہ

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 243 روپے 99 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ گھریلو سلنڈر 86 روپے مہنگا ہوا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے 31 پیسے فی کلو اضافہ

 ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے 31 پیسے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 243 روپے 99 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ گھریلو سلنڈر 86 روپے مہنگا ہوا ہے۔

اوگرا نوٹیفکیشن میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 965 روپے 38 پیسے مقرر کی گئی ہے، ستمبر میں گھریلو سلنڈر 2 ہزار 879 روپے 10 پیسے کا تھا، ایل پی جی کی قیمتوں کا تعین اکتوبر کے لیے کیا گیا ہے

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عالیہ حمزہ کی راولپنڈی میں احتجاج پر درج دہشتگردی کے مقدمے میں عبوری ضمانت منظور

عدالت نے گرفتار آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق اور80سالہ روشن بی بی کو بھی مقدمہ سے ڈسچارج کرکے رہا کروا دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالیہ حمزہ کی راولپنڈی میں احتجاج پر درج دہشتگردی کے مقدمے میں عبوری ضمانت منظور

تحریک انصاف کی خاتون رہنما عالیہ حمزہ کی 28ستمبرکو راولپنڈی میں احتجاج پر درج دہشتگردی کے مقدمے میں عبوری ضمانت منظور ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف راولپنڈی احتجاج پر درج دہشتگردی کے مقدمات کی سماعت ہوئی،عدالت نے عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت منظور کرلی اور پولیس کو ان کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ملزمہ کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔

عدالت نے گرفتار آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق اور80سالہ روشن بی بی کو بھی مقدمہ سے ڈسچارج کرکے رہا کروا دیا ، مجموعی طور پرگرفتار 6خواتین کو مقدمات سے ڈسچارج کرکے رہا کر دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب سورج کو گرہن لگے گا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 11 بجکر 45 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا جبکہ رات 2 بجکر 47 منٹ پر سورج گرہن اختتام پذیر ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب سورج کو گرہن لگے گا

2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب سورج کو گرہن لگے گا جبکہ سورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب اور شمالی امریکہ ،پیسفک، اٹلانٹک اور انٹارکٹکا میں سورج گرہن کا مشاہدہ کیا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 43 منٹ پر ہوگا جبکہ سورج کو مکمل گرہن لگنے کا آغاز 9 بجکر 51 منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 11 بجکر 45 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا جبکہ رات 2 بجکر 47 منٹ پر سورج گرہن اختتام پذیر ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll