تحریک انصاف کے بعد حکومت نے بھی مذاکراتی عمل ختم کردیا،عرفان صدیقی کی تصدیق
ہم نے بہت سے معاملات پر غور کر لیا تھا، جوڈیشل کمیشن بنانے کے مطالبے پر بھی ریڈ کرا س نہیں لگایا تھا، عرفان صدیقی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بعد حکومت نے بھی مذاکراتی عمل ختم کر دیا ،جس کی تصدیق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹرعرفان صدیقی کی جانب سے گر دی گئی ہے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے سعودی نیوز ایجنسی ’’اُردو نیوز‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے، تحریک انصاف والے جس تیزی کے ساتھ مذاکرات کے لیے آئے تھے اسی تیزی سے واپس چلے گئے ۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ ان کا واحد اور حقیقی مطالبہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کی فوری رہائی تھی جس کا راستہ یہی ہے کہ وہ وزیراعظم سے کہیں کہ وہ صدر کو ان کی سزا معاف کرنے کی سفارش کریں،ان کا کہنا تھا کہ ’مذاکرات میں اس وقت نہ تعطل ہے اور نہ ہی کوئی بریک ڈاؤن ہے، یہ ختم ہو چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی پیشکش کے باوجود ان کی طرف سے جو جوابات آئے ہیں وہ آپ کے سامنے ہیں آج 31 جنوری ہے، ان کی جانب سے جو ڈیڈ لائن دی گئی تھی وہ بھی آچکی ہے، انھوں نے اپنی کمیٹی بھی تحلیل کر دی ہے تو اب یہ ختم ہو چکے ہیں۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ ہم نے بہت سے معاملات پر غور کر لیا تھا، جوڈیشل کمیشن بنانے کے مطالبے پر بھی ریڈ کرا س نہیں لگایا تھا، ہمارے وکلاء کا مشورہ تھا کہ جب معاملات عدالتوں میں ہوں تو اس پر جوڈیشل کمیشن نہیں بن سکتا۔انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود ہم نے دو ٹوک جواب دینے کے بجائے یہ سوچا تھا کہ ہم یہ جواب دیں گے کہ ہمارے وکلاء کی یہ رائے ہے آپ اپنے وکلاء کو بلا لیں جو اپنی رائے دیں۔ ہمیں قائل کریں اور ہم مل کر بیچ کا کوئی راستہ نکال لیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات ، سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال
- 4 گھنٹے قبل

ہماری ہمیشہ سے مفاہمت کی پالیسی رہی ہے، سینیٹر عرفان صدیقی
- 6 گھنٹے قبل

سویلینز کا ملٹری ٹرائل کیس:مارشل لاء کے اقدام کی توثیق میں عدلیہ کا بھی کردار ہے، جج آئینی بنچ
- 9 گھنٹے قبل

بھارتی اداکارہ رانیا راؤ ساڑھے 14 کلو سونا اسمگل کرنے پر گرفتار
- 7 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2کروڑ 70لاکھ ڈالرز کانمایاں اضافہ
- 7 گھنٹے قبل

وزیر اعلی ٰمریم نواز کامیو اسپتال کا اچانک دورہ، ناقص انتظامات پر ایم ایس عہدے سے برطرف
- 10 گھنٹے قبل

تین ماہ میں پی آئی اے کی نجکاری کے تمام مراحل طے کر لیں گے، وزیر نجکاری
- 2 گھنٹے قبل
چیمپیئنز ٹرافی میں بدترین کارگردگی،کپتان نے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا
- 9 گھنٹے قبل

ملتان اور جھنگ کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے وفد کی چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کا اعلامیہ جاری
- 2 گھنٹے قبل
وزیر اعلیٰ پنجاب کے 30 ارب روپےکےرمضان پیکج پرعملدرآمدجاری، عظمی ٰ بخاری
- 2 گھنٹے قبل

پاک فوج دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کے طور پر اپنی خدمات جاری رکھے گی ،آرمی چیف
- 8 گھنٹے قبل

خواجہ آصف کو ایتھوپیا کی جانب سے “پاکستان فرٹرنیٹی ایوارڈ” سے نواز دیا
- 4 گھنٹے قبل