آئی سی سی کاپاکستان میں ہونیوالی تین ملکی ون ڈے سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کراچی میں ہونے والے میچ میں آصف یعقوب اور مائیکل گف آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔
آئی سی سی نے ڈیوڈ بون، رچرڈالنگورتھ اور مائیکل گف کو سہ فریقی ون ڈے سیریز کے لیے میچ آفیشلز مقرر کیا ہے۔
آسٹریلیا کے ڈیوڈ بون جو آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے رکن ہیں، میزبان پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا پر مشتمل سہ فریقی ون ڈے سیریز کے لیے پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی قیادت کریں گے۔
سنگل لیگ کی بنیاد پر ہونے والی سہ فریقی سیریز 8 سے 14 فروری تک لاہور اور کراچی میں کھیلی جائے گی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جس میں آئی سی سی ایلیٹ پینل کے رکن انگلینڈ کے مائیکل گف اور آئی سی سی انٹرنیشنل پینل امپائر پاکستان کے فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔
قذافی اسٹیڈیم 10 فروری کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والے میچ کی میزبانی کرے گا جہاں رچرڈ النگورتھ اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائزر جبکہ مائیکل گف تھرڈ امپائر ہوں گے۔
لیگ کا آخری میچ اور سہ فریقی سیریز کا فائنل کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کراچی میں ہونے والے میچ میں آصف یعقوب اور مائیکل گف آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔
نیب کی جانب سے ملک ریاض سمیت33ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر
- 30 منٹ قبل
سعودی عرب کی نئی ایئرلائن فلائی ادیل کا پاکستان کے لئے فلائٹ آپریشن کا آغاز
- 5 گھنٹے قبل
پنجاب حکومت نے 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا
- 7 گھنٹے قبل
صدر آصف علی زرداری کی میجر حمزہ شہید کے آ بائی گاؤں آ مد ،اہل خانہ سے تعزیت
- 33 منٹ قبل
ملتان باؤزر دھماکے کے مزید 3 زخمی دم توڑ گئے، ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی
- 13 منٹ قبل
کراچی:پیپلز بس سروس کے کرایوں میں 20 سے 60 فیصد تک اضافہ
- 6 گھنٹے قبل
افواج ان دوست نما دشمنوں کوشکست سے دوچارکرے گی ، آ رمی چیف
- 18 منٹ قبل
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا عہدے سے مستعفی
- 5 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز کی قلات میں کارروائی،12 دہشتگرد جہنم واصل،18 فوجی جوان شہید
- 6 گھنٹے قبل
بحریہ کے نئے جنگی بحری جہاز پی این ایس یمامہ کا پاکستان کا دورہ
- 2 گھنٹے قبل
سونے کی قیمت میں مسلسل اضا فہ
- 4 گھنٹے قبل
انسانی اسمگلرز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کریں گے ، وزیر داخلہ
- 4 گھنٹے قبل