آئی ایس پی آر کے مطابق آف شور پٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کو ڈیمن شپ یارڈ رومانیہ میں تیار اور دسمبر 2024 میں کمیشن کیا گیا
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے نئے جنگی بحری جہاز پی این ایس یمامہ نے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق جہاز کی کراچی بندرگاہ آمد پر ایک پروقار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ،کمانڈر پاکستان فلِیٹ ریئر ایڈمرل عبد المنیب تقریب کے مہمان خصوصی تھے ،کمانڈر پاکستان فلِیٹ نے پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے پر پی این ایس یمامہ کا استقبال کیا ۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پی این ایس یمامہ کی شمولیت سے ملک کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاک بحریہ کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا ، ان جدید ترین کثیر جہتی جہازوں کی پاک بحریہ میں شمولیت سے بحر ہند میں جاری پاک بحریہ کے میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے اقدام کو تقویت ملے گی ،پاک بحریہ ملکی بحری حدود اور وسائل کے تحفظ کی ضامن ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آف شور پٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کو ڈیمن شپ یارڈ رومانیہ میں تیار اور دسمبر 2024 میں کمیشن کیا گیا،پی این ایس یمامہ؛ کثیرالمقاصد، سبک رفتار، ٹرمینل ڈیفنس سسٹم، الیکٹرانک وارفیئر، اینٹی شپ اور اینٹی ایئر وارفیئر کی خصوصیات سے لیس ہے ،جہاز ملٹی رول ہیلی کاپٹر کے ساتھ طویل عرصے تک سمندر میں آپریشنز سرانجام دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ۔
سعودی عرب کی نئی ایئرلائن فلائی ادیل کا پاکستان کے لئے فلائٹ آپریشن کا آغاز
- 5 گھنٹے قبل
صدر آصف علی زرداری کی میجر حمزہ شہید کے آ بائی گاؤں آ مد ،اہل خانہ سے تعزیت
- 26 منٹ قبل
کراچی:پیپلز بس سروس کے کرایوں میں 20 سے 60 فیصد تک اضافہ
- 5 گھنٹے قبل
انسانی اسمگلرز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کریں گے ، وزیر داخلہ
- 4 گھنٹے قبل
پنجاب حکومت نے 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا
- 7 گھنٹے قبل
آئی سی سی کاپاکستان میں ہونیوالی تین ملکی ون ڈے سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا عہدے سے مستعفی
- 5 گھنٹے قبل
سونے کی قیمت میں مسلسل اضا فہ
- 3 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز کی قلات میں کارروائی،12 دہشتگرد جہنم واصل،18 فوجی جوان شہید
- 6 گھنٹے قبل
ملتان باؤزر دھماکے کے مزید 3 زخمی دم توڑ گئے، ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی
- 6 منٹ قبل
افواج ان دوست نما دشمنوں کوشکست سے دوچارکرے گی ، آ رمی چیف
- 11 منٹ قبل
نیب کی جانب سے ملک ریاض سمیت33ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر
- 23 منٹ قبل