بحریہ ٹاؤن کے خلاف سرکاری زمین پرغیرقانونی قبضے کےالزام پر نیب ریفرنس دائر کیا گیا ہے
نیب نے سرکاری زمین پرقبضہ کرنےکےالزام پر بحریہ ٹاؤن کےمالک ملک ریاض اور علی ریاض سمیت 33 ملزمان کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائرکردیا۔
احتساب عدالت نے ملزمان کو25 فروری کیلئےنوٹس جاری کردیے، ملزمان میں بحریہ ٹاؤن کے افسران بھی شامل ہیں۔
بحریہ ٹاؤن کے خلاف سرکاری زمین پرغیرقانونی قبضے کےالزام پر نیب ریفرنس دائر کیا گیا ہے، ریفرنس میں کہا گیا ہےکہ بحریہ ٹاؤن نےسپریم کورٹ میں کرائی جانے والی یقین دہانی کی بھی خلاف ورزی کی۔
ریفرنس کے مطابق سپریم کورٹ نےبحریہ ٹاؤن کو460 ارب روپے جمع کرانے اور سندھ حکومت کو زمین کا نیاسروےکرانےکا حکم دیا تھا۔
ملک ریاض اور ان کے ساتھیوں نےبحریہ ٹاؤن کے نام پر کراچی، تخت پڑی راولپنڈی اور نیو مری میں زمینوں پرقبضے کیے،ملک ریاض نےسرکاری اور نجی اراضی پر ناجائز قبضہ کر کے بغیر اجازت نامےکےہاؤسنگ سوسائٹیز قائم کرتے ہوئے لوگوں سے اربوں روپے کا فراڈ کیا ہے۔
واضح رہے کہ 21 جنوری2025 کو نیب نےکہا تھا کہ پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور دیگر افراد کے خلاف دھوکا دہی اور فراڈ کےکئی مقدمات زیر تفتیش ہیں،عوام بحریہ ٹاؤن کے دبئی پروجیکٹ میں سرمایہ کاری نہ کریں،حکومت قانونی طریقے سے ملک ریاض کی حوالگی کیلئےمتحدہ عرب امارات کی حکومت سےرابطہ کر رہی ہے۔
نیب نے دعویٰ تھا کہ ملک ریاض نیب اور عدالت دونوں کو مطلوب ہیں، نیب بحریہ ٹاؤن کے پاکستان کے اندر بےشمار اثاثے ضبط کرچکا ہے اور اب بحریہ ٹاؤن کے مزید اثاثہ جات کو ضبط کرنے کیلئےبلا توقف قانونی کارروائی کرنے جا رہا ہے۔
پیراگون سلوشنز نے تقریباً 90 صارفین کو ہیک کرنے کی کوشش کی
- 4 hours ago
سعودی عرب کی نئی ایئرلائن فلائی ادیل کا پاکستان کے لئے فلائٹ آپریشن کا آغاز
- 10 hours ago
افواج ان دوست نما دشمنوں کوشکست سے دوچارکرے گی ، آ رمی چیف
- 5 hours ago
انسانی اسمگلرز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کریں گے ، وزیر داخلہ
- 9 hours ago
ملتان باؤزر دھماکے کے مزید 3 زخمی دم توڑ گئے، ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی
- 5 hours ago
سونے کی قیمت میں مسلسل اضا فہ
- 9 hours ago
بحریہ کے نئے جنگی بحری جہاز پی این ایس یمامہ کا پاکستان کا دورہ
- 8 hours ago
آئی سی سی کاپاکستان میں ہونیوالی تین ملکی ون ڈے سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
- 8 hours ago
امریکا میں ہر 34 سیکنڈ میں کوئی نہ کوئی دل کی بیماری سے مر جاتا ہے، رپورٹ جاری
- 3 hours ago
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا عہدے سے مستعفی
- 10 hours ago
کراچی:پیپلز بس سروس کے کرایوں میں 20 سے 60 فیصد تک اضافہ
- 11 hours ago
صدر آصف علی زرداری کی میجر حمزہ شہید کے آ بائی گاؤں آ مد ،اہل خانہ سے تعزیت
- 6 hours ago