Advertisement
پاکستان

افواج ان دوست نما دشمنوں کوشکست سے دوچارکرے گی ، آ رمی چیف

ترجمان پاک فوج کے مطابق دورے کے موقع پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہم ڈبل گیم کھیلنےوالوں کواچھی طرح جانتے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 گھنٹے قبل پر فروری 1 2025، 9:30 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
افواج ان دوست نما دشمنوں کوشکست سے دوچارکرے  گی ، آ رمی چیف

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سیدعاصم منیرنے کہا ہے کہ دوست نما دشمن کو ہرحال میں شکست ہوگی، ہماری افواج ان دوست نما دشمنوں کوشکست سے دوچارکرےگی۔


پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیرنے بلوچستان کا دورہ کیا ہے، دورے کے دوران آرمی چیف کوبلوچستان کی  سکیورٹی  صورتحال پرجامع بریفنگ دی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دورے کے موقع پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہم ڈبل گیم کھیلنےوالوں کواچھی طرح جانتے ہیں، دوست نما دشمنوں کوہرحال میں شکست ہوگی، مادروطن کیلئے  ہرقیمت چکانےکیلئے  تیارہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ ان لوگوں نے دوہرے معیارمیں مہارت حاصل کی ہوئی ہے، یہ شاہ سےکہتے ہیں تیرا گھرلوٹا اورچور سے کہتے ہیں چوری کر، ہماری افواج ان دوست نما دشمنوں کوشکست سے دوچارکرےگی۔


آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ بلوچستان دورے کے موقع پرسینئرسکیورٹی اورانٹیلی جنس حکام بھی شریک تھے، آرمی چیف نے کمبائڈ ملٹری اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اورجوانوں کی لازوال بہادری پر تعریف کی۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے کہا کہ ہم تمہارا تعاقب کرتےرہیں گے، جب بھی ضرورت پڑی تمہارا تعاقب کریں گے، بیرونی آقاؤں کے سہولت کاروں کواچھی طرح جانتے ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے کہا کہ ان شا اللہ! وطن دشمن عناصرکاتعاقب کرکے نشانہ بنائیں گے، جب بھی ضرورت پڑی دوست نما دشمن کا تعقب کرکےخاتمہ کریں گے۔

 

 

Advertisement
Advertisement