Advertisement
پاکستان

نیب کی جانب سے ملک ریاض سمیت33ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر

بحریہ ٹاؤن کے خلاف سرکاری زمین پرغیرقانونی قبضے کےالزام پر نیب ریفرنس دائر کیا گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 گھنٹے قبل پر فروری 1 2025، 9:19 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
نیب کی جانب سے ملک ریاض سمیت33ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر

نیب نے سرکاری زمین پرقبضہ کرنےکےالزام پر بحریہ ٹاؤن کےمالک ملک ریاض اور علی ریاض سمیت 33 ملزمان کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائرکردیا۔


احتساب عدالت نے ملزمان کو25 فروری کیلئےنوٹس جاری کردیے، ملزمان میں بحریہ ٹاؤن کے افسران بھی شامل ہیں۔
بحریہ ٹاؤن کے خلاف سرکاری زمین پرغیرقانونی قبضے کےالزام پر نیب ریفرنس دائر کیا گیا ہے، ریفرنس میں کہا گیا ہےکہ بحریہ ٹاؤن نےسپریم کورٹ میں کرائی جانے والی یقین دہانی کی بھی خلاف ورزی کی۔


ریفرنس کے مطابق سپریم کورٹ نےبحریہ ٹاؤن کو460 ارب روپے جمع کرانے اور سندھ حکومت کو زمین کا نیاسروےکرانےکا حکم دیا تھا۔
ملک ریاض اور ان کے ساتھیوں نےبحریہ ٹاؤن کے نام پر کراچی، تخت پڑی راولپنڈی اور نیو مری میں زمینوں پرقبضے کیے،ملک ریاض نےسرکاری اور نجی اراضی پر ناجائز قبضہ کر کے بغیر اجازت نامےکےہاؤسنگ سوسائٹیز قائم کرتے ہوئے لوگوں سے اربوں روپے کا فراڈ کیا ہے۔

واضح رہے کہ 21 جنوری2025 کو نیب نےکہا تھا کہ پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور دیگر افراد کے خلاف دھوکا دہی اور فراڈ کےکئی مقدمات زیر تفتیش ہیں،عوام بحریہ ٹاؤن کے دبئی پروجیکٹ میں سرمایہ کاری نہ کریں،حکومت قانونی طریقے سے ملک ریاض کی حوالگی  کیلئےمتحدہ عرب امارات کی حکومت سےرابطہ کر رہی ہے۔


نیب نے دعویٰ تھا کہ ملک ریاض نیب اور عدالت دونوں کو مطلوب ہیں، نیب بحریہ ٹاؤن کے پاکستان کے اندر بےشمار اثاثے ضبط کرچکا ہے اور اب بحریہ ٹاؤن کے مزید اثاثہ جات کو ضبط کرنے کیلئےبلا توقف قانونی کارروائی کرنے جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement