شرپسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا لیکن پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے


خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں پولیس چوکی پر شرپسندوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔
کرک میں بہادرخیل کی پولیس چوکی پر شرپسندوں نے حملہ کیا جس میں 2 پولیس اہلکار موقع پر شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔
ڈی پی او نے بتایا کہ حملے میں شہید ہونے والوں میں ڈرائیور نقیب اور عدنان شامل ہیں۔
حکام کے مطابق شرپسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔
ڈی پی او کے مطابق 4 زخمی پولیس اہلکار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعد ازاں ایک اور پولیس اہلکار تیمور حیات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ 3 زخمی پولیس اہلکاروں کو پشاور ریفر کر دیا گیا ہے اور تینوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 13 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 13 گھنٹے قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 13 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل






