گلین فلپس نے دھواں دار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار اسنچری اسکور کی،جبکہ ڈیرل مچل 81 جبکہ کپتان کین ولیمسن نے 58 رنز بنائے


لاہور: سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی، کیویز کی جانب سے مچل سینٹنر اور میٹ ہینری نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گلین فلپس کی جارحانہ سنچری کی بدولت مقرری 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے 9 کھلاڑی 252 رنز پر آؤٹ ہوگئے جب کہ حارث رؤف باؤلنگ کے انجرڈ ہوکر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے جس کی باعث وہ بیٹنگ کے لیے بھی نہیں آئے اور مہمان ٹیم نے میچ 78 رنز سے جیت لیا۔
پاکستان،نیوزی لینڈ اورجنوبی افریقہ کے مابین کھیلے جانے والی سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیااور پاکستان کو جیت کے لیے 331 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے ڈالا۔
قدافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے ٹاس جیت کر بلے باز ی کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 330 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس نے دھواں دار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار اسنچری اسکور کی، انہوں نے سات چھکوں اور6 چوکوں کی مدد سے 74 گیندوں پر 106 رنز کی اننگز کھیلی۔
دیگر کھلاڑیوںمیں ڈیرل مچل 81 جبکہ کپتان کین ولیمسن نے 58 رنز بنائے، جبکہ رچن رویندرا 25 اور براس ویل 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے کوئی بھی باؤلر خاطر خواہ باؤلنگ کا مظاہرہ نہ کر سکا، شاہین آفریدی نے 3 اسپنر ابرار علی نے2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 15 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 12 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 16 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 15 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 15 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 15 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 16 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل






