'میں پچھلے ایک سال سے آپ کے پیچھے پڑا ہوں'،چاہت فتح علی خان پھر تنقید کی زد میں
انہیں شادی کے لیے خوبصورت، پٹھانی اور نیلی آنکھوں والی لڑکی چاہیے،چاہت فتح علی خان


لاہور:سوشل میڈیا پراپنے خود ساختہ گانوں کی وجہ سے مشہور ہونے والے گلوکارچاہت فتح علی خان ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے۔
حال ہی میں چاہت فتح علی خان نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے میزبان سے کچھ مذاقاً شادی سے متعلق گفتگو کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائر ل ہو رہی ہے۔
میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ آپ خود کو سنگل کہتے ہیں کس لڑکی سے شادی کریں گے؟ اس کے جواب میں چاہت فتح نے کہا کہ ’ انہیں ان جیسی خوبصورت، پٹھانی اور نیلی آنکھوں والی لڑکی چاہیے۔
چاہت فتح علی خان نے مزید کہا کہ میں پچھلے ایک سال سے آپ کے پیچھے پڑا ہوں‘۔
ویڈیو میں ٹی وی میزبان کو چاہت فتح علی خان کی بات پر ہسنتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ساتھ ہی وہ انہیں کہتی ہیں کہ وہ انہیں پسند نہیں جب کہ گھر والے بھی نہیں مانیں گے۔
اس کے علاوہ چاہت فتح علی خان نے میزبان کے دیگر سوالوں پر بھی عجیب حرکتیں کیں جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل چاہت فتح علی خان کی میزبان متھیرا کے ساتھ بھی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ متھیرا کی کمر پر ہاتھ رکھ رہے تھے،جس پر متھیرا کی جانب سے کافی سخت ردعمل دیا گیا تھا اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی چاہت فتح علی خان کے اس رویے پر آڑے ہاتھوں لیا تھا۔
جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے پر بھارت میں جشن کا سماں
- 7 hours ago

جعفر ایکسپریس حملہ : 13 دہشتگرد ہلاک،80مسافر بازیاب
- 10 hours ago

پاکستان اور چین کا 14 ویں جے سی سی اجلاس کے جولائی میں انعقاد پر اتفاق
- 7 hours ago

اقوام متحدہ اور ایران کی پاکستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت
- 4 minutes ago

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری
- 11 hours ago

ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ روانہ
- 38 minutes ago

پنجاب حکومت کا ایجوکیشن کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ
- 7 hours ago
وزیر اعظم کی جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
- 7 hours ago

ایرانی صدر کا امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان
- 29 minutes ago

جعفر ایکسپریس میں دہشت گرد لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، سکیورٹی ذرائع
- 19 minutes ago

جعفر ایکسپریس حملہ، محسن نقوی کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے رابطہ، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
- 9 minutes ago

معروف اداکارہ نمرہ خان نے دوسری شادی کے حوالے سے خاموشی توڑ دی
- 7 hours ago