برطانوی شاہی جوڑے پرنس ہیری اورمیگھن مارکل کی طلاق کے حوالے سےخفیہ معاہدہ ہونے کا دعویٰ
طلاق کی صورت میں اس وقت تک کہیں نہیں جاؤں گی جب تک کہ شاہی خطاب، جائیداد اور بڑی رقم نہ وصول کر لوں،اہلیہ میگھن مارکل


برطانوی شاہی جوڑے پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی طلاق کے حوالے سےایک خفیہ معاہدہ ہونےکا دعوی سامنے آیا ہے۔
درحقیقت اس شاہی جوڑے کے درمیان طلاق کے حوالے سے پہلے بھی کئی بار افواہیں سامنے آئیںہیں، تاہم جوڑے کی جانب سے متعدد بار ان افواہوں کی تردید کی گئی مگر پھر بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔
اب ایک نئی رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں میگھن مارکل اور پرنس ہیری کے درمیان طلاق سے متعلق ایک خفیہ معاہدے ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
اس خفیہ معاہدے کے مطابق اگر جوڑے کے درمیان طلاق ہوتی ہے تو اس صورت میں میگھن مارکل نے خفیہ معاہدے میں متعدد مطالبات کر رکھے ہیں، معاہدے کے مطابق اگر پرنس ہیری میگھن مارکل سے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہیں تو انہیں اہلیہ کے متعدد مطالبات پورے کرنا ہوں گے۔

برطانوی شاہی ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ اہلیہ میگھن مارکل نے شہزادے پر واضح کر دیا ہے کہ وہ جب بھی کبھی الگ ہوئے تو ان کا شاہی خطاب برقرار رہے گا جبکہ انہیں زرتلافی کے طور پر کافی کچھ دیا جائے گا۔
میگھن مارکل کو طلاق کی صورت میں امریکی ریاست کیلی فورنیا کے علاقے مونٹیسیٹو میں واقع جوڑے کا گھر میگھن مارکل کی ملکیت ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق میگھن مارکل کا کہنا ہے کہ طلاق کی صورت میں اس وقت تک کہیں نہیں جاؤں گی جب تک کہ شاہی خطاب، جائیداد اور بڑی رقم نہ وصول کر لوں۔
واضح رہے کہ اس شاہی جوڑے کی طلاق سے متعلق خبریں گزشتہ سال بھی سامنے آئی تھیں اور اس وقت ایک ایونٹ کے دوران پرنس ہیری نے تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا تھا،پرنس ہیری نے اس موقع پر کہا کہ اگر خبروں پر جایا جائے تو ہم دونوں کے درمیان متعدد بار طلاق ہوچکی ہے، مگر دیکھیں ہم اب بھی ایک ساتھ ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ 8 فروری 2025 کو پرنس ہیری اور میگھن مارکل نے طلاق کی افواہوں کو بلاواسطہ طریقے سے مسترد کر دیا تھا اوردونوں عوامی سطح پر 6 ماہ بعد پہلی بار 8 فروری کو اکٹھے نظر آئے تھے۔
اس موقع پر دونوں کی جانب سے تقاریر بھی کی گئی تھیں اور میگھن مارکل نے اپنے شوہر کو خراج تحسین پیش کیا اور پیار کا اظہار کیا۔

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 14 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 14 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل








