کراچی کی 16 سالہ ماہ روز نے سندھی زبان میں پاکستان کا پہلا کیلکولیٹر تیار کر لیا
ماہ روز نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے ایسا کیلکولیٹر ڈیزائن کیا جو سندھی زبان میں کام کرے اور کاروباری افراد کے لیے حساب کتاب آسان بنائے


کراچی کی 16 سالہ طالبہ ماہ روز نے مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے سندھی زبان میں پاکستان کا پہلا کیلکولیٹر تیار کرکے ایک منفرد سنگِ میل عبور کر لیا۔ یہ کیلکولیٹر صرف تین دن میں تیار کیا گیا ہے اور اس سے سندھی زبان بولنے والے کاروباری افراد کو بے حد فائدہ پہنچے گا۔
ماہ روز کا کہنا ہے کہ سندھ میں ایک بڑی آبادی موجود ہے جو اعلیٰ تعلیم حاصل نہیں کر سکی اور صرف سندھی زبان بولتی اور سمجھتی ہے۔ ان کے لیے ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا مشکل ہوتا ہے، اسی لیے انہوں نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے ایسا کیلکولیٹر ڈیزائن کیا جو سندھی زبان میں کام کرے اور کاروباری افراد کے لیے حساب کتاب آسان بنائے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کیلکولیٹر بنانے میں چیٹ جی پی ٹی (ChatGPT) اور دیگر جدید ٹیکنالوجیز کی مدد لی گئی ہے۔ ان کے مطابق اگر حکومت اس منصوبے میں دلچسپی لے تو اس کیلکولیٹر کو بڑے پیمانے پر تجارتی مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ماہ روز کراچی میں واقع ’ریحان اللہ والا اسکول‘ کی طالبہ ہیں، جہاں طلبہ کو روایتی کتابوں اور پینسل کی جگہ اسمارٹ ڈیوائسز اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے تعلیم دی جاتی ہے۔ یہاں طلبہ کو نہ صرف جدید ٹیکنالوجی سکھائی جاتی ہے بلکہ انہیں دورانِ تعلیم ہی کمانے کے مواقع بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 9 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 10 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 5 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 5 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 6 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 9 گھنٹے قبل





