ایچ ای سی کی ہدایات کے تحت وائس چانسلر ایک ماہر تعلیم ہونا لازمی ہے،گورنر کامران ٹیسوری


کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹیٹیوٹ ترمیمی بل 2025مسترد کردیا ہے۔
گورنر کامران ٹیسوری نے بل پراعتراض عائد کرتے ہوئے ترمیمی بل سندھ اسمبلی واپس بھیج دیا۔
اپنے اعتراض میں کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن( ایچ ای سی) کی ہدایات کے تحت وائس چانسلر ایک ماہر تعلیم ہونا لازمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی کی ہدایات پر دیگر صوبے بھی عمل پیرا ہیں،پی ایچ ڈی کے حامل افراد علمی قیادت، تحقیق اور انتظامی معاملات پر گہری سمجھ رکھتے ہیں۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ بیورو کریٹس کی تقرری تعلیمی معیار اور تحقیق کے ضمن میں پورا نہیں اترتی ،بیورو کریٹس طلبہ ، فیکلٹیز کی علمی ضروریات پوری طرح سمجھ نہیں سکتے،اٹھائے گئے اعتراضات پر نظر ثانی کی جائے۔

سونے کی قیمت میں بڑی گراوٹ، فی تولہ سونا ہزاروں روپے نیچے آ گیا
- 4 گھنٹے قبل

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو اہلکار جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

اسلام آباد:پمز میں بریسٹ کینسر کی مفت اسکریننگ کےلیے ملک کا پہلا سہولیات مرکز قائم
- 6 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی ملک کے چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی
- 6 گھنٹے قبل

لاہور:نواں کوٹ کے علاقے میں گلے پر ڈور پھرنے سے 21 سالہ نوجوان جاں بحق
- 5 گھنٹے قبل

پاکستانی آل راؤنڈر عامر جمال کی نومولود بیٹی انتقال کرگئی
- 3 گھنٹے قبل

پاک نیوی کی بحیرہ عرب میں کارروائی، اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ لی
- 6 گھنٹے قبل

راولپنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقا کی پہلی اننگز 404 رنزپر مکمل، پاکستان کیخلاف 71 رنز کی برتری
- 2 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ کا خیبر پختونخو ا حکومت کی جانب سے واپس کی جانے والی گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

باجوڑ: سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ، ایک خارجی ہلاک ،دیگر زخمی حالت میں فرار
- 3 گھنٹے قبل

مدینہ منورہ میں ’’گرین سٹی انیشی ایٹو‘‘ کے نام سے ایک نیا ماحول دوست منصوبہ شروع
- 5 گھنٹے قبل

اوپن اے آئی نے اپنا پہلا اے آئی ویب براؤزر ” اٹلس“ متعارف کرا دیا
- 5 گھنٹے قبل