دونوں لاشوں کو قانونی کارروائی مکمل کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا، جیل حکام


راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے 2 قیدی بیمار پونے پر اسپتال منتقلی کے دوران انتقال کرگئے۔
اڈیالہ جیل حکام کے مطابق روات کا رہائشی قیدی محمد امین اڈیالہ جیل میں دل کی تکلیف کے باعث انتقال کرگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدی کو دل کی تکلیف کے باعث اڈیالہ جیل سے راولپنڈی کارڈیالوجی اسپتال لے جایا گیا تاہم قیدی اسپتال جاتے ہوئے راستے میں انتقال کرگیا، جاں بحق قیدی چیک ڈس آنر کے مقدمے میں اڈیالہ جیل میں تھا۔
جبکہ اڈیالہ جیل کا دوسرا قیدی الیاس نذربھی انتقال کرگیا۔
جیل حکام کے مطابق الیاس نذر کو صحت کی خرابی کے باعث پمزاسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم اسپتال جاتے وہ بھی راستے میں دم توڑ گیا،قیدی الیاس نذر منشیات کے مقدمہ میں گرفتار تھا۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ دونوں لاشوں کو قانونی کارروائی مکمل کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 4 گھنٹے قبل

گلگت بلتستان: پولیس اہلکاروں کے ٹک ٹاک کے استعمال کرنے پر پابندی عائد
- 32 منٹ قبل

نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
- ایک گھنٹہ قبل

سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری، قیمت عام انسان کی پہنچ سے باہر ہو گئی
- 8 منٹ قبل

غزہ میں جاری بربریت ،ہالی وڈ سمیت 1300 سے زائد فنکاروں کا اسرائیلی فلمی اداروں کے بائیکاٹ کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: ٹرافی کی رونمائی، کپتانوں کا فتح حاصل کرنے کے عزم کا اظہار
- ایک گھنٹہ قبل

راولپنڈی میں ڈینگی کے وار جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 نئے مریض رپورٹ
- 4 گھنٹے قبل

میکسیکو: ٹرین اور ڈبل ڈیکر بس میں خوفناک تصادم، 10 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
- ایک منٹ قبل

نیو کراچی میں آگ سے متاثرہ گارمنٹس فیکٹری منہدم
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اور ایران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز
- 14 منٹ قبل

ملک پر قرضے اور واجبات ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل