Advertisement

جرمنی : 24 سالہ افغان پناہ گزین نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی،28 افراد زخمی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب شہر میں ایک اعلیٰ سطح کی سیکیورٹی کانفرنس جاری تھی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Feb 13th 2025, 9:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جرمنی :   24 سالہ افغان پناہ گزین نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی،28 افراد زخمی

جرمنی کے شہر میونخ میں ایک 24 سالہ افغان پناہ گزین نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، جس کے نتیجے میں تقریباً 28 افراد زخمی ہو گئے، جسے ریاستی وزیر اعظم نے ممکنہ حملہ قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب شہر میں ایک اعلیٰ سطح کی سیکیورٹی کانفرنس جاری تھی۔

وزیر داخلہ باویریا نے بتایا کہ انہیں اس بات شبہ نہیں کہ اس واقعے کا تعلق کانفرنس سے ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا اور وہ نہیں سمجھتے کہ اس سے مزید کوئی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

ایک راہگیر نے بتایا کہ اس نے یہ واقعہ قریبی دفتر کی عمارت کی کھڑکی سے دیکھا، ایک کار نے پولیس کی گاڑیوں کے درمیان سے راستہ بناتے ہوئے گزری اور پھر اس کی رفتار تیز ہوگئی۔

جنوبی شہر میں پولیس نے کہا کہ ایک کار پولیس کی گاڑیوں کے قریب پہنچی، جو ’وِرڈی یونین‘ کی جانب سے جاری مظاہرے کی وجہ سے رکی،بعد ازاں گاڑی تیز رفتاری سے لوگوں پر چڑھ دوڑی۔

باویریا ریاست کے وزیر اعظم مارکس سوڈر نے صحافیوں کو بتایا کہ ممکنہ طور پر یہ ایک حملہ تھا۔

ایک اور عینی شاہد کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک عمارت سے واقعے کا کچھ حصہ دیکھا کہ کار نے تیزی سے آئی اور ہجوم میں موجود کئی لوگوں کو ٹکر ما ر دی۔

Advertisement