Advertisement
علاقائی

سندھ حکومت نے 19 فروری کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا

کہ اس روز تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر کے ساتھ ساتھ تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے،نوٹیفکیشن

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Feb 15th 2025, 10:15 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
سندھ حکومت نے 19 فروری کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا

کراچی:صوبائی حکومت نے 19 فروری کو حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس پرتعطیل کا اعلان کردیا۔ 
حضرت لعل شہباز قلندر کا 777 واں عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا، اس موقع پر سندھ حکومت نے 19 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 19 فروری بروز بدھ حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کی مناسبت سے تعطیل ہوگی گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس روز تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر کے ساتھ ساتھ تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔
خیال رہے کہ حضرت لعل شہباز قلندر کا سالانہ عرس17 فروری سے شروع ہوگا۔

Advertisement