ہم پہلے چین کے اتحادی ہیں اور پھر کسی اور کے، کیونکہ چین اور ہماری سرحدیں آپس میں ملتی ہیں،صدر زرداری


اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چین کی معاشی ترقی دنیا کیلئے خطرہ نہیں ہے۔
دورہ چین کے دوران صدرآصف علی زرداری کا چینی سرکاری میڈیا کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین دنیا کے دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔
اپنے انٹرویو میں صدر زرداری کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند دہائیوں کے دوران چین کی تیز رفتار ترقی اور تبدیلی نے بہت متاثر کیا ، چین کے ہر شخص کا اپنے شعبے میں بہترین کام، قوم کے اجتماعی فائدے کا باعث بن رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کا عروج ایک مثبت پیشرفت ہے، اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، ہم دہائیوں سے چین کے پڑوسی ہونے کے ناطے جانتے ہیں کہ چین دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔
چینی خارجہ پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے صدر زرداری کا کہنا تھا کہ یہ خطے میں استحکام کا ذریعہ ہے، چین کی ترقی دنیا کیلئے مثبت قدم ہے، اپنے انٹرویو میںصدر زرداری نے پاک چین دوستی،اقتصادی اور سفارتی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر زور دیا۔
خیال رہے کہ صدر آصف زرداری پہلے بھی کہہ چکے ہیں چین ہمارا سب سے قریبی دوست ہے ہم پہلے چین کے اتحادی ہیں اور پھر کسی اور کے، کیونکہ چین اور ہماری سرحدیں آپس میں ملتی ہیں۔

پاکستان مخالف افغان-بھارتی پراپیگنڈا بے نقاب، جعلی AI ویڈیوز کا استعمال
- 16 گھنٹے قبل

سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 45 سے زائد ہلاک
- 17 گھنٹے قبل

انڈونیشیا چین سے جے-10 لڑاکا طیارے خریدے گا، وزیر دفاع کی تصدیق
- 12 گھنٹے قبل

حوثیوں نے چیف آف اسٹاف الغماری کی شہادت کی تصدیق کر دی
- 12 گھنٹے قبل

ہڑتال کی آڑ میں قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، آئی جی پنجاب
- 14 گھنٹے قبل

بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات، سیاسی کشیدگی پر بات چیت
- 16 گھنٹے قبل

کابینہ کا وزیراعظم کو غزہ معاہدے میں کردار پر خراجِ تحسین
- 11 گھنٹے قبل

بھارت کی پشت پناہی پر افغان طالبان نے حملہ کیا، جواب دینا مجبوری بن گیا ، وزیر اعظم
- 15 گھنٹے قبل

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 2 دن قبل

ٹی ایل پی سے مذاکرات آخری لمحے تک جاری رہے، ہر بار شرائط بدلتی رہیں: محسن نقوی
- 12 گھنٹے قبل

چین نے پاک افغان جنگ بندی کی حمایت کا اظہار کر دیا
- 17 گھنٹے قبل