امیگریشن حکام کی کارروائی ِ، عمرہ ویزوں کے ذریعے 4 خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام
بظاہر متاثرہ خواتین عمرہ ویزوں پر سعودی عرب جارہی تھیں، تاہم ان خواتین کو جبری مشقت کی غرض سے سعودی عرب بھجوایا جا رہا تھا،حکام


کراچی:وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن سرکل نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئےعمرے کی آڑ میں 4 خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔
ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے کی گئی ابتدائی تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ بظاہر متاثرہ خواتین عمرہ ویزوں پر سعودی عرب جارہی تھیں، تاہم ان خواتین کو جبری مشقت کی غرض سے سعودی عرب بھجوایا جا رہا تھا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کی گئی خواتین شازیہ بانو، ظمیراعظیم، لبنیٰ اور ثنا شہزادی عمرے کی ایک پرواز کی مسافر تھیں، متاثرہ خواتین اس سے قبل بھی سعودی عرب جا چکی تھیں، ان کو سعودی عرب بھجوانے میں آسیہ نامی خاتون ملوث ہے۔
ایف آئی اےذرائع کے مطابق آسیہ نامی ملزمہ پنجاپ پولیس کی سابقہ ملازم ہے، آسیہ نے ہی متاثرہ چاروں خواتین کے سفری اخراجات برداشت کیے۔
جبکہ ان کے سعودی عرب میں قیام اور اخراجات کی سہولت کاری وسیم گجر نامی ایجنٹ کر رہا تھا، متاثرہ خواتین سے ایجنٹوں کے حوالے سے معلومات لی جا رہی ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی: تیسرے میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 3 hours ago

ڈی جی آئی ایس پی آرکی لمزکے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
- 44 minutes ago

اس سال فطر و فدیہ کی رقم کتنی ہو گئی؟ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے بتایا دیا
- 2 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
کراچی جیل سے رہا ہونے والے 22 بھارتی ماہی گیر واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت روانہ
- 2 hours ago

مصطفی عامر کی قبر کشائی، مجسٹریٹ کی موجودگی میں ڈی این اے لینے کا عمل جاری
- 4 hours ago
اسرائیل: تل ابیب کی تین بسوں میں بم دھماکے، سیکیورٹی ہائی الرٹ
- 29 minutes ago

ملک میں مسلسل دو ماہ سے مہنگائی کی شرح میں کمی کا رجحان جاری
- an hour ago

امریکی ریاست ورجینیا اور شمالی کیرولینا میں خطرناک برفانی طوفان نے تباہی مچا دی، 4 افراد ہلاک
- an hour ago

ٹیکس نیٹ میں موجود ریٹیلرز پر مزید بوجھ نہیں ڈالیں گے ،وزیر اعظم شہباز شریف
- 18 minutes ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے اپوزیشن کے 5 رکنی وفد کی ملاقات
- 2 hours ago

قید میں موجود ایک شخص نے جعلی حکومت کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں، بیرسٹر سیف
- 4 hours ago

اداکار احمد علی اکبر شادی کے بندھن میں بندھ گئے،نکاح کی تصاویر جاری
- 2 minutes ago