Advertisement

بلوچستان کے ضلع قلات اور گرد ونواح  میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلےکی شدت 4.6  ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کامرکز قلات کے جنوب مغرب میں 40کلومیٹر تھا،زلزلہ پیما مرکز

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر فروری 17 2025، 10:36 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بلوچستان کے ضلع قلات اور گرد ونواح  میں زلزلے کے جھٹکے

قلات بلوچستان کے ضلع قلات اور گرد و نواح  میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق قلات اور گردونواح  میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے، زلزلےکی شدت 4.6  ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکا مرکز قلات کے جنوب مغرب میں 40کلومیٹر تھا۔
زلزلے کے بعد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گرد نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement