اس بٹن کے ذریعے آپ اپنا نام ظاہر کیے بغیر یہ عندیہ دے سکیں گے کہ آپ کو مخصوص کمنٹ پسند نہیں آیا،سربراہ انسٹا گرام


کیلیفورنیا:میٹا کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام میں ایک ایسا اضافہ کیا جا رہا ہے جو اب تک اس ایپ میں پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا تھا۔
میٹا کی جانب سے انسٹا گرام ایپ میں ڈس لائیک بٹن کی آزمائش کی جا رہی ہے، جس کی تصدیق کمپنی کی جانب سےبھی کی گئی ہے کہ کمنٹس کے لیے اس نئے بٹن کی آزمائش کی جا رہی ہے۔
اس بٹن یا فیچر کے ذریعے صارفین دیگر کو سگنل دے سکیں گے کہ ان کا کمنٹ انہیں پسند نہیں آیا یا ان کے خیال میں یہ پوسٹ سے متعلق نہیں، آزمائش مکمل ہونے کے بعدیہ فیچر انسٹا گرام فیڈ پوسٹس اور ریلز دونوں میں دیکھنے میں آیا ہے اور فی الحال محدود افراد کو دستیاب ہے۔
انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے تھریڈز میں ایک پوسٹ میں بتایا کہ کمپنی کی جانب سے ڈس لائیک کاؤنٹ کو ظاہر نہیں کیا جائے گا اور کسی کو علم نہیں ہوگا کہ آپ نے کسی کمنٹ کو ڈس لائیک کیا ہے،انہوں نے بتایا کہ بتدریج ڈس لائیکس کے ذریعے کمنٹس کی رینکنگ کی جائے گی۔
ایڈم موسیری کا کہنا تھا کہ آپ میں سے کچھ افراد نے کمنٹس میں ایک نئے بٹن کو دیکھا ہوگا جس کی آزمائش ہماری جانب سے کی جا رہی ہے، اس بٹن کے ذریعے آپ اپنا نام ظاہر کیے بغیر یہ عندیہ دے سکیں گے کہ آپ کو مخصوص کمنٹ پسند نہیں آیا۔

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- an hour ago

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 3 hours ago

پشاور ہائیکورٹ: نومنتخب وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف جے یو آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- 5 hours ago

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 35 minutes ago

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 3 hours ago

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 2 hours ago

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 3 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 3 hours ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- an hour ago
الخدمت فاؤنڈیشن اور حدیقہ کیانی کی شراکت سے سیلاب متاثرہ خاندانوں میں ا مدادتقسیم
- 4 hours ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- an hour ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- an hour ago