’انہیں صرف پاکستان آنے کے لیے بہانے چاہیے ہوتے ہیں‘ اور وہ بہانا بنا کر آجایا کرتی ہیں، نندیتا داس


لاہور:بھارت کی نامور اداکارہ، ہدایت کارہاورپروڈیوسر و لکھاری نندیتا داس نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اداکاری میں دلچسپی نہیں تھی، وہ حادثاتی طور پر اداکارہ بنیں۔
لاہور میں منعقدہ فیض فیسٹیول میں ایک سیشن نے خطاب کرتے ہوئے اداکارہ نندیتا داس نے بتایا کہ انہیں اداکاری اور بطور لکھاری سے زیادہ ہدایت کاری کرنے میں مزہ آتا ہے، کیوں کہ ہدایت کاری میں تمام چیزوں کی جھلک نظر آتی ہے۔
سیشن سے خطاب کرتے ہوئےاداکارہ نندیتا داس نے اپنے کیریئر کے متعلق کھل کربات کی ، انہوں نے کہا کہ ان کا تعلق روشن خیال گھرانے سے تھا، سوشیالوجی میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد انہوں نے مسائل کی نشاندہی کے لیے اسٹریٹ تھیٹر میں کام کیا لیکن انہیں اداکاری کرنے کا کوئی جنون نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ وہ مسائل کو سمجھانے اور سامنے لانا چاہتی تھیں، پھر انہیں ’فائر‘ فلم میں کام کی پیش کش ہوئی، انہوں نے کہانی پڑھ کر اس میں کام کا فیصلہ کیا، انہیں بالکل بھی اداکاری کا شوق نہیں تھا لیکن اس باوجود ’فائر‘ کی کامیابی کے بعد وہ مسلسل کام کرتی رہیں اور 40 فلموں میں کام کرلیا۔
نندیتا داس نے ’ارتھ‘ اور ’فائر‘ سمیت دیگر فلموں کی اچھی فلمیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی فلم میں کام کرنے کے لیے کردار کو نہیں دیکھتیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی فلم میں کہانی کی بنیاد پر کام کرنے کو تیار ہوجاتی ہیں، پھر وہ ہدایت کار کو بھی دیکھتی ہیں کہ وہ کہانی کے ساتھ انصاف کرپائیں گے یا نہیں؟
خیال رہے کہ بھارتی اداکارہنندیتا داس لاہور میں ہونے والے فیض احمدفیض فیسٹیول میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچیں تھیں ، جبکہ اس اس سے قبل بھی پاکستان آ چکی ہیں، انہوں نے فیض فیسٹیول میں شرکت کے لیے لاہور آنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ وہ 5 سال بعد پاکستان جا رہی ہیں۔
اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نندیتا داس کا کہنا تھا کہ ’انہیں صرف پاکستان آنے کے لیے بہانے چاہیے ہوتے ہیں‘ اور وہ بہانا بنا کر آجایا کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ نندیتا داس پہلی بار 1996 میں پاکستان آئی تھیں، اس کے بعد بھی وہ متعدد ادبی فیسٹیولز میں شرکت کے لیے پاکستان آتی رہی ہیں، انہیں ان کی فلموں اور مختلف کرداروں کی وجہ سے پاکستان میں بھی کافی پسند کیا جاتا ہے۔

بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
- 3 گھنٹے قبل

ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رحجان،انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 74 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا
- 5 گھنٹے قبل

کالعدم بی ایل اے کی گھناؤنی سازش ناکام،کمسن طالبہ کو بی ایل اے کے خودکش حملے سے بچالیا گیا
- 5 گھنٹے قبل

باجوڑ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج جہنم، فائرنگ کے تبادلے میں میجر عدیل شہید
- 18 منٹ قبل

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکارشیرخان انتقال کر گئے
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز ’بگٹی ‘ قبیلے کے نئے سربراہ منتخب
- 4 گھنٹے قبل

مسلسل کئی دنوں کے اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 گھنٹے قبل

ارشد ندیم نے ’’گلوبل بریک تھر واتھیلٹ آف دی ائیر‘‘ کا ایوارڈاپنے نام کر لیا
- 4 گھنٹے قبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے فوجی عدالت کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی
- 2 گھنٹے قبل

کراچی: گٹر میں گرنے سے ایک اور بچہ جاں بحق
- 9 منٹ قبل

لاہور میں بسنت منانے کی مشروط اجازت، ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

لاہور سے واپسی پر وزیر اعلی سہیل آفریدی نے مریم نواز کو احتجاجی مراسلہ لکھ دیا
- ایک گھنٹہ قبل




.jpeg&w=3840&q=75)








