Advertisement

9 مختلف کارروائیوں میں 111.1 کلو گرام منشیات برآمد

ترجمان اے این ایف نے کہا کہ  کارروائیاں راولپنڈی، اٹک، کراچی، گوادر، میانوالی، سیالکوٹ، پشاور اور شیخوپورہ میں کی گئیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر فروری 17 2025، 11:11 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
9 مختلف کارروائیوں میں 111.1 کلو گرام منشیات برآمد

 اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 9 مختلف کارروائیوں میں 111.1 کلو گرام منشیات برآمد کرتے ہوئے 7 ملزمان گرفتار کر لئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ملزمان سے 102 کلو 900 گرام چرس، 4 کلو 300 گرام افیون، 2 کلو 450 گرام آئس، 1.5 کلو ہیروئین اور 40 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔

ترجمان اے این ایف نے کہا کہ  کارروائیاں راولپنڈی، اٹک، کراچی، گوادر، میانوالی، سیالکوٹ، پشاور اور شیخوپورہ میں کی گئیں۔

واضح رہے کہ ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

Advertisement