Advertisement
علاقائی

لعل شہباز قلندر کے عرس کی تقریبات میں آنے والی بس حادثے کا شکار

جاں بحق افراد کی لاشیں مانجھند اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ زخمیوں کو بھی فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 18th 2025, 2:06 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
لعل شہباز قلندر کے عرس کی تقریبات میں آنے والی بس حادثے کا شکار

جامشورو کے قریب صوفی بزرگ لعل شہباز قلندر کے عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے جانے والے زائرین کی مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی۔
انڈس ہائی وے پر مانجھند کے قریب یہ حادثہ پیش آیا، جس میں تین افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہو گئے ، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جب کہ مسافر کوچ سہون سے کراچی جا رہی تھی۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں انجام دے رہی ہیں۔

جاں بحق افراد کی لاشیں مانجھند اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ زخمیوں کو بھی فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

Advertisement