پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہوگاجبکہ کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں گھمسان کا رنگ پڑےگا


آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، 8 بہترین ٹیموں میں چیمپئن بننے کی جنگ ہوگی، پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہوگا جبکہ کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں گھمسان کا رنگ پڑےگا۔
کرکٹ کے دیوانوں کے لیے بڑی خوشخبری ہےکہ دنیائے کرکٹ کے سب سے سنسنی خیز اور شاندار ٹورنامنٹ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز آج سے پاکستان میں ہونے جا رہا ہے۔
پاکستان میں بسنے والے کرکٹ کے دیوانوں کے لیے یہ لمحہ کسی خواب سے کم نہیں، جو اب حقیقت میں بدلنے جا رہا ہے۔ایونٹ کا افتتاحی معرکہ 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا، جہاں میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔
کرکٹ کے شائقین کو سنسنی خیز بیٹنگ، جاندار بولنگ اور شاندار فیلڈنگ دیکھنے کو ملے گی جو اِن میں مزید جوش و جذبہ بھر دے گی۔
23 فروری کو پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا ہوگا۔ کرکٹ کی دنیا کے سب سے بڑے حریف پاکستان اور بھارت دبئی میں آمنے سامنے ہوں گے، یہی وہ موقع ہے جس کا انتظار کروڑوں شائقین بے صبری سے کر رہے ہیں کیونکہ یہ صرف ایک میچ نہیں، بلکہ ایک جذباتی جنگ بھی ہوگی، جہاں ہر چوکے، ہر چھکے اور ہر وکٹ پر جوش و خروش اپنے عروج پر ہوگا۔
یاد رہےکہ اس ایونٹ میں 8 ٹیمیں، چیمپئن بننے کا خواب سجا کر ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔ اِن ٹیموں میں میزبان پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، بنگلا دیش، افغانستان اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔
ہر ٹیم کا ایک ہی ہدف ہوگا کہ ہمیں چیمپئنز ٹرافی پر قبضہ جمانا ہے۔ ہر میچ فیصلہ کرے گا کہ کون راج کرے گا اور کون شکست کا سامنا کرے گا۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 13 گھنٹے قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 13 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل




