Advertisement

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آج سے آغاز،، 8 بہترین ٹیموں میں چیمپئن بننے کی جنگ

پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہوگاجبکہ کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں گھمسان کا رنگ پڑےگا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر فروری 19 2025، 1:43 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آج سے آغاز،، 8 بہترین ٹیموں میں چیمپئن بننے کی جنگ

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز  آج سے ہو رہا ہے، 8 بہترین ٹیموں میں چیمپئن بننے کی جنگ ہوگی، پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہوگا جبکہ کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں گھمسان کا رنگ پڑےگا۔

کرکٹ کے دیوانوں کے لیے بڑی خوشخبری ہےکہ دنیائے کرکٹ کے سب سے سنسنی خیز اور شاندار  ٹورنامنٹ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز  آج سے پاکستان میں ہونے جا رہا ہے۔

پاکستان میں بسنے والے کرکٹ کے دیوانوں کے لیے یہ لمحہ کسی خواب سے کم نہیں، جو اب حقیقت میں بدلنے جا رہا ہے۔ایونٹ کا افتتاحی معرکہ 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا، جہاں میزبان پاکستان اور  نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔

کرکٹ کے شائقین کو سنسنی خیز بیٹنگ، جاندار بولنگ اور شاندار فیلڈنگ دیکھنے کو ملے گی جو اِن میں مزید جوش و جذبہ بھر دے گی۔

23 فروری کو پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا ہوگا۔ کرکٹ کی دنیا کے سب سے بڑے حریف پاکستان اور بھارت دبئی میں آمنے سامنے ہوں گے، یہی وہ موقع ہے جس کا انتظار کروڑوں شائقین بے صبری سے کر رہے ہیں کیونکہ یہ صرف ایک میچ نہیں، بلکہ ایک جذباتی جنگ بھی ہوگی، جہاں ہر چوکے، ہر چھکے اور ہر وکٹ پر جوش و خروش اپنے عروج پر ہوگا۔

یاد رہےکہ اس ایونٹ میں 8 ٹیمیں، چیمپئن بننے کا خواب سجا کر ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔ اِن ٹیموں میں میزبان پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، بنگلا دیش، افغانستان اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔

ہر ٹیم کا ایک ہی ہدف ہوگا کہ ہمیں چیمپئنز ٹرافی پر قبضہ جمانا ہے۔ ہر میچ فیصلہ کرے گا کہ کون راج کرے گا اور کون شکست کا سامنا کرے گا۔

 

Advertisement
گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

  • 3 days ago
اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

  • a day ago
نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

  • 3 days ago
گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

  • 4 days ago
کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری

  • 7 hours ago
لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

  • 3 days ago
سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

  • an hour ago
پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

  • a day ago
قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

  • 3 days ago
ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

  • 7 hours ago
پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

  • a day ago
پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

  • 3 hours ago
Advertisement