پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماو رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور کراچی میں انتقال کر گئے
مرحوم کی نماز جنازہ آج دوپہر 2 بجے کنری، ضلع عمرکوٹ میں ان کے آبائی علاقے میں ادا کی جائے گی


پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر 82 برس تھی۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج دوپہر 2 بجے کنری، ضلع عمرکوٹ میں ان کے آبائی علاقے میں ادا کی جائے گی۔
نواب یوسف تالپور 2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213، ضلع عمرکوٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وہ 1993 سے 2024 تک چھ بار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور مختلف اہم سیاسی و پارلیمانی امور میں نمایاں کردار ادا کیا۔
مرحوم کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی نماز جنازہ کنری میں ادا کی جائے گی اور تدفین بھی آبائی علاقے میں ہوگی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نواب یوسف تالپور کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ نواب یوسف تالپور پارٹی کا اثاثہ تھے، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- a day ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 7 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 6 hours ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 7 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 6 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- a day ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 hours ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- a day ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 7 hours ago








