کمپنی کے مطابق فیس بک اکاؤنٹس میں ابھی محفوظ 30 دن سے زیادہ پرانی ویڈیوز کو بھی ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

فیس بک کی جانب سے سوشل میڈیا نیٹ ورک میں ایک اہم تبدیل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
فیس بک کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اب لائیو ویڈیوز کو سوشل میڈیا نیٹ ورک پر صرف 30 دن تک کے لیے اسٹور کیا جائے گا اور اس کے بعد ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔
یہ تبدیلی ان افراد کے لیے کافی اہم ہے جو فیس بک پر لائیو ویڈیو اسٹریمنگ کرنے کے عادی ہیں ، اس سے قبل یہ ویڈیوز لامحدود عرصے تک فیس بک میں محفوظ رہتی تھیں۔
البتہ ویڈیوز ڈیلیٹ ہونے سے قبل صارفین کو نوٹیفکیشن بھیجا جائے گا اور انہیں 90 دن کی مہلت دی جائے گی تاکہ وہ پرانی لائیو ویڈیوز کو کہیں اور محفوظ کرسکیں۔
صارفین ان ویڈیوز کو اپنی ڈیوائسز میں ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے، کلاؤڈ اسٹوریج میں ٹرانسفر کرسکیں گے یا کسی ریل کی شکل میں تبدیل کرسکیں گے۔
کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ اس تبدیلی سے ہمیں اپ ٹو ڈیٹ لائیو ویڈیوز کا تجربہ فیس بک صارفین کو فراہم کرنے میں مدد ملے گی ، البتہ کمپنی نے مزید وضاحت نہیں کی کہ اچانک ایسا کیوں کیا جا رہا ہے۔
کمپنی کے مطابق فیس بک اکاؤنٹس میں ابھی محفوظ 30 دن سے زیادہ پرانی ویڈیوز کو بھی ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔
فیس بک کی جانب سے پرانی لائیو ویڈیوز کو ڈاؤن لوڈ کرنے میں مدد فراہم کرنے والے نئے ٹولز بھی متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

رائے ونڈ روڈ پر وین نالے میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق، 2 زخمی
- 6 گھنٹے قبل

سی ٹی ڈی کی ساہیوال میں کارروائی، فتنہ الخوارج کے دہشتگرد عزیز اللہ خٹک گرفتار
- 5 گھنٹے قبل

مصطفی عامر کی قبر کشائی، مجسٹریٹ کی موجودگی میں ڈی این اے لینے کا عمل جاری
- 3 گھنٹے قبل

قید میں موجود ایک شخص نے جعلی حکومت کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں، بیرسٹر سیف
- 2 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی کے لیے آئی سی سی کو انکم ٹیکس میں چھوٹ کی منظوری
- 6 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی: تیسرے میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

اس سال فطر و فدیہ کی رقم کتنی ہو گئی؟ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے بتایا دیا
- 4 منٹ قبل

وزیراعظم کی آئندہ 5 سال میں ملکی برآمدات 60 بلین ڈالر تک لے جانے کی ہدایت
- 5 گھنٹے قبل

آرمی چیف جنرل سید عاصم کا وارمنسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کو جن سنگین چیلنجز کا سامنا ہے ان میں سرفہرست قرضوں کا بوجھ ہے، آئی ایم ایف
- 3 گھنٹے قبل

بھارتی نژاد امریکی کیش پٹیل ایف بی آئی ڈائریکٹر نامزد
- 6 گھنٹے قبل
بھارت کے معروف گینگسٹر کی اہلیہ زویا خان المعروف ’لیڈی ڈان‘گرفتار
- 3 گھنٹے قبل