اداکارہ وینا ملک کی سالگرہ کی تقریب پرچاہت فتح علی خان کا رقص توجہ کا مرکز بن گیا
وینا ملک ایک خوب صورت اور بہترین اداکارہ ہیں ان کا کوئی ثانی نہیں، چاہت فتح علی خان


لاہور:پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان وینا ملک کی سالگرہ کی تقریب پر خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان کا رقص لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
اداکارہ وینا ملک اور مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان کے رقص کی ویڈیو پر کچھ سوشل میڈیا صارفین محفوظ ہوتے ہوئے نظر آئیں تو وہی کچھ صارفین سیخ پا نظر آ رہے ہیں۔
لاہور میں اداکارہ وینا ملک کی سالگرہ کا تقریب کا انعقاد کیا گیاجہاں اداکارہ نے عرصہ دراز کے بعد دل کی باتیں زباں پر لے آئیں اور کھل کر گفتگو کی۔
سالگرہ کی تقریب میں کیک کاٹا گیا اور خوب صورت قوالی نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ،جبکہ اس دوران چاہت فتح علی خان کے اپنے گیت بدو بدی پر وینا ملک کے ساتھ رقص کیا جو توجہ کا مرکز بنا رہا چاہت فتح علی خان نے کہا وینا ملک ایک خوب صورت اور بہترین اداکارہ ہیں ان کا کوئی ثانی نہیں۔
ادکارہ وینا ملک سے ان کی شادی کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میںکہا کہ فی الحال تو اپنے بچوں کے ساتھ خوش ہوں شادی میں کوئی حرج نہیں بس تھوڑ انتظار کر لیں،انہوں نے مزید کہا کہ میری شادی فکر چھوڑ دیں عید الفطر کے بعد سرپرائز دوں گی ۔
شوبز انڈسٹر ی کو چھوڑنے کے حوالے سے پوچھے گئے سواکل میں وینا ملک کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری نہیں چھوڑی، شوبز انڈسٹری میں بھرپور واپسی ہو گی میرے سرائیکی گیت بھی آ رہے ہیں امید ہے عوام پسند کریںگی۔
وینا ملک کا کہنا تھا کہ تنقید کرنیوالوں سے بس اتنا ہی کہنا چاہوں گی کہ کوئی اور کام بھی کر لیں۔

ڈپلومیسی فورم سے وزیراعلیٰ پنجاب کا خطاب ، تعلیم کے شعبے میں انقلابی وژن پیش
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان اور نائیجیریا کا سکیورٹی و دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم
- 2 گھنٹے قبل

ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے،وزیرخزانہ
- 2 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دے دی
- 6 گھنٹے قبل
پاک ایران سرحد کے قریب 8 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا مسلم لیگ (ق)کی نئی منتخب قیادت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
- 2 گھنٹے قبل

مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 10 گھنٹے قبل
گھر کی کھدائی کے دوران انسانی باقیات برآمد، 30 سال پرانے قتل کا راز کھل گیا
- 8 گھنٹے قبل

انٹراپارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے چیئرمین منتخب
- 6 گھنٹے قبل

چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے
- 8 گھنٹے قبل
امریکی کانگریس مین جیک برگمین کی قیادت میں امریکی وفد پاکستان پہنچ گیا
- 2 گھنٹے قبل

یورپ میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں نمایاں اضافہ
- 8 گھنٹے قبل