پاک بھارت میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دوبجے شروع ہو گا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، اعصاب کی جنگ میں چند گھنٹے باقی رہ گئے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا میچ آج دبئی میں کھیلا جائیگا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دوبجے شروع ہو گا میگا ایونٹ میں آگے جانے کیلئے شاہینوں کے پاس آخری موقع ہے، بھارت سے ہارنے کی صورت میں پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی میں سفر تمام ہو جائے گا۔
روایتی حریف سے نمٹنے کیلئے قومی ٹیم نے دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں جم کر پریکٹس کی ، فیلڈنگ ، باؤلنگ اور بیٹنگ کی مشقیں کیں، بابر اعظم کو زکام ہو گیا اس لیے وہ پریکٹس سیشن میں شریک نہ ہوئے۔
بھارت کیخلاف میچ میں قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے دوران انجرڈ ہونے والے اوپنر بلے باز فخر زمان کی جگہ امام الحق کو بھارت کیخلاف پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے، اس میگا ایونٹ میں پاک بھارت ٹیمیں 5 بار مدمقابل آئیں،شاہینوں نے 3 جبکہ بھارت نے 2 میچز میں فتح سمیٹی ،ون ڈے کرکٹ میں بھی شاہینوں کو بھارتی سورماؤں پر واضح برتری حاصل ہے،دونوں ٹیمیں ایک روزہ کرکٹ میں 135 بار آمنے سامنے آئیں، پاکستان 73 جبکہ بھارت 57 میچوں میں کامیاب رہا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے دبئی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا اور قومی کرکٹرز سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ ہاریں یا جیتیں ہم ٹیم کیساتھ ہیں۔
دوسری جانب پاک بھارت میچ کا بخار سر چڑھ کر بول رہا ہے، شائقین کرکٹ کو اس بڑے ٹاکرے کا بے صبری سے انتظار ہے، شہریوں نے شاہینوں سے بڑی امیدیں وابستہ کررکھی ہیں۔
پاکستان کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ فائنل الیون ٹاس کے وقت پتہ چلے گی، ہم اپنی طاقت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے جمعہ کو طویل پریکٹس سیشن کیا۔ اسٹار کھلاڑی بابر اعظم نے اتوار کو بھارت کے خلاف اپنے اہم میچ کی تیاری کے لیے بیٹنگ کی مشق کی۔ تاہم بولرز نے بھی پریکٹس سیشنز میں حصلہ لے کر بھرپور بولنگ پریکس کی۔
بھارتی آل راؤنڈر اکثر پٹیل نے کہا کہ پاک بھارت فائنل ہوجائے تو سب ہی کو بہت مزہ آئے گا، شائقین بھی ایسے فائنل سے خوب لطف اندوز ہوں گے۔
بھارتی فاسٹ بالر محمد شامی نے کہا کہ اگر فائنل دلچسپ بنانا ہے تو مقابلہ پاکستان کے ساتھ ہونا چاہیے، لیکن لگ رہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم فائنل کھیلے گی۔
بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا بولے کہ کوئی بھی ٹیم فائنل میں آجائے بس بھارتی ٹیم بھی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلے۔

اوآئی سی اجلاس: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی صومالی لینڈ کوریاست تسلیم کرنے کے اسرائیلی اقدام کی مذمت
- 14 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ریکارڈ ترسیلاتِ زر بھیجنے پر سمندر پار پاکستانیوں سے اظہارِ تشکر
- 8 گھنٹے قبل

پاک فوج کے تعاون سے گوادر یونیورسٹی کے طلبہ کا کراچی مطالعاتی دورہ کامیابی سے مکمل
- 14 گھنٹے قبل

آخری ٹی 20: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ
- 8 گھنٹے قبل

اگر ملک پر حملہ ہوا تو جواب میں اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
- 13 گھنٹے قبل

اسلام آباد: شادی والے گھر میں گیس لیکج دھماکہ، دولہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 13 گھنٹے قبل

امریکی ریاست مسسی سپی میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل

اردو زبان کےمعروف شاعر اور مزاح نگار اِبن اِنشاء کی آج 47 ویں برسی منائی جا رہی ہے
- 9 گھنٹے قبل

قومی ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے نئے سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا اعلان کردیا
- 11 گھنٹے قبل

نوجوانوں کو آئی ٹی کی جدید تعلیم و تربیت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیر اعظم
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان نیوی فلوٹیلا کا پورٹ سلطان قابوس کا دورہ،مشترکہ مشق میں حصہ لیا
- 10 گھنٹے قبل

پی ٹی اے نے جعلی کالز اور یو اے این نمبروں سے صارفین کو خبردار کردیا
- 14 گھنٹے قبل


.jpg&w=3840&q=75)


.jpg&w=3840&q=75)


.webp&w=3840&q=75)
