جی این این سوشل

کھیل

انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا

لاہور : انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ، انگلش ٹیم کی قیادت این مورگن کریں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گا سیریز کا آغاز 8 جولائی سے ہوگا ۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے آج اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ۔ معین علی، جوناتھن بیرسٹو، ٹام بینٹن، سام کرن اور سام بلنگز انگلش  ٹیم میں شامل ہیں ، لائم ڈاسن، جارج گارٹن،لائم لیونگ سٹون، عادل راشد ، جو روٹ بھی انگلش ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ جیسن رائے، ڈیوڈ ولی، کرس ووکس اور مارک ووڈ بھی ٹیم میں شامل ہیں  لیکن وکٹ کیپر جوس بٹلر سکواڈ کا حصہ نہیں ہونگے۔

دوسری طرف پاکستانی ٹیم بھی انگلینڈ پہنچ چکی ہے شاہین بابر اعظم کی قیادت میں گرائونڈ میں اترے گے۔

پاکستان

حکومت 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منانے کا اعلان کرے، امیر جماعت اسلامی

امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات میں حکومت سے آئی پی پیز اور بجلی و پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بھی بات رکھی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منانے کا اعلان کرے، امیر جماعت اسلامی

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منانے کا اعلان کرے۔

 امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منانے کا اعلان کرے، قوم سے اپیل کرتے ہیں اہل فلسطین کیلئے 7 اکتوبر کو اظہار یکجہتی کیلئے باہر نکلیں۔

 حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت سے فلسطین ایشو پر مشترکہ حکمت عملی بنانے پر تجاویز پیش کی ہیں، اہل غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو ایک سال مکمل ہوگیا اب سب کو ایک ہونا ہوگا، 7 اکتوبر کو پوری قوم اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور دفاتر سے 12 بجے باہر نکلے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو فلسطین ایشو پر مزید موثر حکمت عملی کی ضرورت ہے، ہم تمام اسلامی ممالک سے اس ایشو پر ایک آواز بننے کی اپیل کر رہے ہیں۔

امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات میں حکومت سے آئی پی پیز اور بجلی و پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بھی بات رکھی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سندھ پولیس کے ایک ہزار سے زائد جوان اسپیشل ٹرین کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے

پولیس اہلکاروں کے ہمراہ 5 ہزار شیل بھی بھیجے گئے ہیں جب کہ سندھ پولیس کے ایک ہزار جوان اسلام آباد پہنچ گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ پولیس کے ایک ہزار سے زائد جوان  اسپیشل ٹرین کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے

کراچی: سندھ پولیس کے ایک ہزار سے زائد جوانوں کو اسپیشل ٹرین کے ذریعے اسلام آباد پہنچادیا گیا۔

گذشتہ رات 12 بج کر 10 منٹ پر اسپیشل ٹرین کراچی سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئی جس میں ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو اسلام آباد روانہ کیا گیا تھا۔

اسپیشل ٹرین 16 کوچز پر مشتمل تھی جس میں میں 2 اے سی اسٹینڈرڈ، 1 بزنس کلاس، 1 اے سی پارلر اور 11 اکانومی کلاس شامل تھیں۔

پولیس اہلکاروں کے ہمراہ 5 ہزار شیل بھی بھیجے گئے ہیں جب کہ سندھ پولیس کے ایک ہزار جوان اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ اہلکاروں کا یونیفارم اور بھاری تعداد میں اسلحہ و شیل کچھ روز وبل ہی بھیج دیے گئے تھے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سی ٹی ڈی کی مختلف شہروں میں کارروائیاں ، 18 دہشت گردگرفتار

  پنجاب بھر میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے ،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی لاہور رواں ہفتے میں 2716 کومبنگ آپریشنز کے دوران278 مشتبہ افراد گرفتار کیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سی ٹی ڈی  کی  مختلف شہروں میں  کارروائیاں ،  18 دہشت گردگرفتار

لاہورمیں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن کر کے 18 دہشت گرد وں کو گرفتار کرلیا۔
 آپریشن لاہور، خوشاب ،گجرانوالہ ،پاک پتن ،بہاول نگر ،راولپنڈی ،فیصل آباد،شیخوپورہ،منڈی بہاؤ ا لد ین اورمیانوالی میں کیا گیا ،دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد،ڈیٹونیٹر،18حفاظتی فیوز وائر 53 فٹ، گولیاں اسلحہ،آئی ای ڈی بم ایک موبائل فون ،ممنوعہ پمفلیٹ نقدی اور نقشے برآمد ہوئے ہیں۔
  پنجاب بھر میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے ،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی لاہور رواں ہفتے میں 2716 کومبنگ آپریشنز کے دوران278 مشتبہ افراد گرفتار کیے ،کومبنگ آپریشنز میں 90141 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ، سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ،دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll