نیا فیچر صارفین کو چیٹ انٹرفیس سے براہ راست کال لنکس بنانے کی سہولت دیتا ہے


واٹس ایپ کا دلچسپ فیچر، صارفین کی بڑی مشکل اب آسان ہو گئی
میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ اس وقت چیٹس اور گروپس کے لیے کال مینیو فیچر کی دوبارہ ڈیزائن پر کام کر رہا ہے، جو ایپ کے آئندہ اپ ڈیٹ میں دستیاب ہوگا۔
WABetaInfo نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر بتایا کہ انفرادی اور گروپ چیٹس میں کال لنک فیچر کچھ بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہے۔ یہ فیچر صارفین کو چیٹ انٹرفیس سے براہ راست کال لنکس بنانے کی سہولت دیتا ہے، جس سے وائس یا ویڈیو کالز شروع کرنا مزید آسان ہو جاتا ہے۔
نیا کال لنک شارٹ کٹ اس وقت چیٹ اٹیچمنٹ شیٹ میں دستیاب ہے، جسے چیٹ بار میں اٹیچمنٹ آئیکن پر ٹیپ کر کے کھولا جا سکتا ہے، واٹس ایپ نئی خصوصیات تیار کر رہا ہے جو صارف کی کالنگ ٹولز تک رسائی کو مزید بہتربنائیں گی۔
واٹس ایپ انفرادی اور گروپ چیٹس میں اوپر والے ایپ بار میں موجود کال آپشن کے ڈیزائن کو دوبارہ بہتر بنانے کے لیے ایک فیچر پر بھی کام کر رہا ہے۔اس وقت دو الگ الگ بٹنز ہیں، پہلا بٹن صارف کو وائس کال کرنے کی اجازت دیتا ہے، اور دوسرا ویڈیو کال شروع کرنے کے لیے ہے۔ جب صارف ان میں سے کسی بٹن پر ٹیپ کرتا ہے، تو فوری طور پر متعلقہ کال ایکشن مکمل ہو جاتا ہے، جس کے نتیجے میں کبھی کبھار غیر ارادی کالز ہو جاتی ہیں۔
تاہم، ایک آئندہ اپ ڈیٹ میں، واٹس ایپ کال بٹنز کو ایک ہی مینیو میں یکجا کرنے جا رہا ہے، جو صرف وائس اور ویڈیو کالز سے بڑھ کر اضافی ٹولز فراہم کرے گا۔یہ نیا ڈیزائن صارفین کو ان کی کالز کو گروپ چیٹس میں بہتر طریقے سے منظم کرنے کے لیے کارگر ثابت ہو گا
مزید برآں، نئے کال مینیو میں کال لنک بنانے کے لیے ایک شارٹ کٹ شامل ہوگا۔ اس کے ذریعے صارفین کو کال ٹیب یا اٹیچمنٹ مینیو کھولنے کی ضرورت کے بغیر کال لنکس تیار کرنے اور شیئر کرنے کی سہولت ملے گی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری
- 6 گھنٹے قبل

افغان مہا جرین کی وطن واپسی کے معاملے پر کسی قسم کی کوئی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں ہوئی،طلال چودھری
- 9 گھنٹے قبل

سنی دیول نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کااظہار کردیا
- 8 گھنٹے قبل

افغان سیٹیزن کارڈز ہولڈرز کی واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کی جائے گی ، طلال چوہدری
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کے آٹو سیکٹر میں مارچ 2025 کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی
- 9 گھنٹے قبل
شہر قائد میں آتشزدگی ، ریسکیو آپریشن جاری
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا دورہ بیلا روس،پہنچے پر پرُتپاک استقبال
- 8 گھنٹے قبل

فلسطینیوں کا ساتھ دینا مسلمانوں پر فرض ہو چکا ہے، مولانا فضل الرحمنٰ
- 9 گھنٹے قبل

ملکی برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم
- 6 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی کا ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کے پاسپورٹ فوری بلاک کرنے کا حکم
- 8 گھنٹے قبل

انڈر 23ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان کے نور زمان نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا
- 8 گھنٹے قبل

جاپان نے3 ڈی ریلوے سٹیشن 6 گھنٹوں میں تعمیر کرکے نیا ریکارڈبناڈالا
- 9 گھنٹے قبل