شیل کا حال ہی میں جگر کا ٹرانسپلانٹ ہوا تھا اور ممکن ہے کہ ان کی موت قدرتی وجوہات سے ہوئی ہو ، حتمی وجہ جاننے کے لیے طبی معائنہ جاری ہے،پولیس


مشہور امریکی اداکارہ مشیل ٹریچٹن برگ 39 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
امریکی اداکارہ مشیل ٹریچٹن برگ کو مشہور ڈراموں جیسے کہ بفی دی ویمپائر سلیئر اور گپ شپ گرل میں اپنی شاندار اداکاری کے لیے جانا جاتا تھا۔
پولیس کے مطابق بدھ کی صبح 8 بجے نیویارک سٹی میں واقع ان کے اپارٹمنٹ سے ہنگامی کال موصول ہوئی، جہاں وہ بے ہوش پائی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ طبی عملے نے جائے وقوعہ پر اس کی موت کی تصدیق کی ہے اور ابتدائی تحقیقات میں کسی مجرمانہ سرگرمی کا شبہ نہیں ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مشیل کا حال ہی میں جگر کا ٹرانسپلانٹ ہوا تھا اور ممکن ہے کہ ان کی موت قدرتی وجوہات سے ہوئی ہو تاہم موت کی حتمی وجہ جاننے کے لیے طبی معائنہ جاری ہے۔
اداکارہ کی اچانک موت پر ساتھی فنکاروں اور دوستوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، گوسپ گرل میں ان کے ساتھی اداکار ایڈ ویسٹ وِک نے انسٹاگرام پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت افسوس ناک خبر ہے۔
واضح رہے کہ مشیل ٹریچٹن برگ نے اپنے کیریئر کا آغاز 3 سال کی عمر میں کیا تھا اور دی ایڈونچرز آف پیٹ اینڈ پیٹ اور آل مائی چلڈرن جیسے شوز میں کام کیا تھا۔
1996ء میں انہوں نے ہیریئٹ دی اسپائی میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، 2000ء سے 2003ء تک وہ بفی دی ویمپائر سلیئر میں ڈان سمرز کے کردار میں نظر آئیں، گوسپ گرل میں انہوں نے جارجینا اسپرکس کا کردار نبھایا تھا۔

چیمپئنز ٹرافی: بارش کے باعث پاکستان اور بنگلادیش کا میچ منسوخ
- 3 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپےسستا ،فی تولہ قیمت کتنے کا ہو گیا؟
- 3 hours ago

پشاور:صوبائی حکومت کا مستحق خاندانوں کو رمضان اور عید پیکیج دینے کا اعلان
- 4 hours ago

مصطفیٰ عامر قتل کیس کے گواہ غلام مصطفیٰ نے ملزم ارمغان اور شیراز کو شناخت کر لیا
- 2 hours ago

فیصل مسجد کے احاطے میں شخص نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی
- 2 hours ago

ملٹری ٹرائل کیس ،آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت حوالگی تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی ممکن ہو گی ، سپریم کورٹ
- 5 hours ago

سینئرصحافی فرخ شہباز کو لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی اعزازی رکنیت مل گئی
- 4 hours ago
صدر مملکت آصف علی زرداری آج 10 سے زائد نئے وزراء سے حلف لیں گے
- an hour ago
لاہور : الحمراء میں استاد میانداد خان فیسٹیول کا کامیاب انعقاد
- 40 minutes ago

اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی رومانوی فلم ’لَو گُرو‘ کب ریلیزہو گی؟تاریخ سامنے آگئی
- 3 hours ago

رواں ماہ مہنگائی کی شرح دو سے تین فیصد تک رہنے کا امکان
- an hour ago

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے اسٹیبلشمنٹ سے معافی مانگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، بیرسٹر گوہر
- 3 hours ago