شیل کا حال ہی میں جگر کا ٹرانسپلانٹ ہوا تھا اور ممکن ہے کہ ان کی موت قدرتی وجوہات سے ہوئی ہو ، حتمی وجہ جاننے کے لیے طبی معائنہ جاری ہے،پولیس


مشہور امریکی اداکارہ مشیل ٹریچٹن برگ 39 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
امریکی اداکارہ مشیل ٹریچٹن برگ کو مشہور ڈراموں جیسے کہ بفی دی ویمپائر سلیئر اور گپ شپ گرل میں اپنی شاندار اداکاری کے لیے جانا جاتا تھا۔
پولیس کے مطابق بدھ کی صبح 8 بجے نیویارک سٹی میں واقع ان کے اپارٹمنٹ سے ہنگامی کال موصول ہوئی، جہاں وہ بے ہوش پائی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ طبی عملے نے جائے وقوعہ پر اس کی موت کی تصدیق کی ہے اور ابتدائی تحقیقات میں کسی مجرمانہ سرگرمی کا شبہ نہیں ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مشیل کا حال ہی میں جگر کا ٹرانسپلانٹ ہوا تھا اور ممکن ہے کہ ان کی موت قدرتی وجوہات سے ہوئی ہو تاہم موت کی حتمی وجہ جاننے کے لیے طبی معائنہ جاری ہے۔
اداکارہ کی اچانک موت پر ساتھی فنکاروں اور دوستوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، گوسپ گرل میں ان کے ساتھی اداکار ایڈ ویسٹ وِک نے انسٹاگرام پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت افسوس ناک خبر ہے۔
واضح رہے کہ مشیل ٹریچٹن برگ نے اپنے کیریئر کا آغاز 3 سال کی عمر میں کیا تھا اور دی ایڈونچرز آف پیٹ اینڈ پیٹ اور آل مائی چلڈرن جیسے شوز میں کام کیا تھا۔
1996ء میں انہوں نے ہیریئٹ دی اسپائی میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، 2000ء سے 2003ء تک وہ بفی دی ویمپائر سلیئر میں ڈان سمرز کے کردار میں نظر آئیں، گوسپ گرل میں انہوں نے جارجینا اسپرکس کا کردار نبھایا تھا۔
اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اس کی راہ میں صف بند ہو کر لڑتے ہیں، وزیر اعظم کا قوم سے خطاب
- 20 منٹ قبل

اللّہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا ،نواز شریف
- 5 گھنٹے قبل

پی ایس ایل کے بقیہ میچز پی سی بی راولپنڈی میں ہونے کا امکان
- ایک گھنٹہ قبل

سیز فائر ہونے پر سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی قوم اور افواج پاکستان کومبارکباد
- ایک گھنٹہ قبل

پاک افواج کی انتھک محنت سے جنگ میں فتح ہوئی ،صدرمملکت
- 37 منٹ قبل

چین ، سعودی عرب ، برطانیہ سمیت دیگر ممالک کا پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا خیر مقدم
- ایک گھنٹہ قبل

آپریشن بُنیان مّرصُوص سےدشمن کو4گنازائدنقصان
- 2 گھنٹے قبل

بھارت کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزی،ایل او سی پربھارت کی بلااشتعال فائرنگ
- 2 گھنٹے قبل

جنگ بندی معاہدےکے بعد پی ایس ایل کی بحالی پر غور، فرنچائزز کو تیار رہنے کی ہدایت
- 5 گھنٹے قبل
سیزفائر کو خطے میں امن و استحکام کے مفاد میں قبول کرتے ہیں : وزیراعظم
- 2 گھنٹے قبل
چینی ساختہ لڑاکا طیارے جے 10 سی نے انڈیا پر خوف طاری کردیا
- 2 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ فلم "مشن ایمپاسیبل دی فائنل ریکنگ" میں ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ لاریب عطا کی خدمات پیش
- 3 گھنٹے قبل