6ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں 11 اپریل سے 18 مئی تک 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں لاہور کا قذافی سٹیڈیم 13 میچوں کی میزبانی کرے گا


لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا، افتتاحی میچ اسلام آبادیونائیٹڈ اورلاہورقلندرزکے درمیان 11اپریل کو کھیلا جائے گا۔
6ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں 11 اپریل سے 18 مئی تک 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں لاہور کا قذافی سٹیڈیم 13 میچوں کی میزبانی کرے گا جن میں 2 ایلیمنیٹرز اور فائنل شامل ہیں۔
اسی طرح کراچی اورملتان کے اسٹیڈیمز5،5 میچز کی میزبانی کریں گے،جبکہ ایک نمائشی میچ 8 اپریل کو پشاور میں کھیلا جائے گا۔
پی ایس ایل 10 کیلئے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 13 مئی کو کوالیفائر ون سمیت 11 میچوں کی میزبانی کرے گا۔
کراچی کنگز جو لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی فاتح ہے 12 اپریل کو گزشتہ ایڈیشن کی رنر اپ ملتان سلطانز کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کراچی میں کرے گی۔
ملتان سلطانز جو چھٹے ایڈیشن کی فاتح ٹیم ہے اس کا مقابلہ 22 اپریل کو لاہور قلندرز سے ہو گا، ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں یہ پی ایس ایل 10 کا پہلا میچ ہو گا۔
پی ایس ایل 2017 کی چیمپئن پشاور زلمی اپنے 5 میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گی جبکہ چوتھے ایڈیشن کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز قذافی سٹیڈیم میں 5 میچ کھیلے گی۔

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- an hour ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 3 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 4 hours ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 3 hours ago

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 4 hours ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 3 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- an hour ago

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 5 hours ago

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 2 hours ago

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 3 hours ago

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 5 hours ago

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 2 hours ago