نماز تراویح مسجدوں کی رونقیں بحال ، ملک بھر میں رحمتوں اور برکتوں کے مہینے رمضان المبارک کا آغاز
سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، یورپ اور امریکا میں آج پہلا روزہ تھا، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا اور جاپان سمیت مختلف ممالک میں کل پہلا روزہ ہوگا


ملک بھر میں رحمتوں اور برکتوں کے مہینے رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا۔
آج نماز عشا کے بعد پہلی تراویح اور کل پہلی سحری ہوگی، ملک میں تمام چھوٹے بڑے شہروں میں روح پرور اجتماعات کا آغاز بھی ہوگیا جبکہ مختلف اضلاع میں رمضان کا چاند اہتمام کے ساتھ دیکھا گیا۔
بازاروں میں بھی لوگوں کا رش دیکھنے میں آرہا ہے جو رمضان المبارک کیلئے کھجوریں، پھل اور دوسری ضروری کھانے پینے کی خریداری کر رہے ہیں جبکہ ماہ مقدس کیلئے مساجد کو بھی خوبصورت انداز میں سجایا گیا ہے۔
ملک بھر میں کروڑوں افراد کل سے روزے رکھیں گے اورخیرات و صدقات اور عبادات کی ادائیگی کے ذریعے خدائے بزرگ و برتر کا روحانی قرب طلب کریں گے،مساجد میں لوگوں کے رش میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے اور اہل ایمان نے آج سے نماز تراویح کا آغاز کر دیا ہے۔
ماہرین صحت نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران کھانے پینے میں احتیاط سے کام لیں، انہوں نے پانی کازیادہ استعمال کرنے اور کھانے پینے کی صحت بخش عادات اپنانے پرزور دیا ہے۔
خیال رہے سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، یورپ اور امریکا میں آج پہلا روزہ تھا، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا اور جاپان سمیت مختلف ممالک میں کل پہلا روزہ ہوگا۔

آپریشن بُنیان مّرصُوص سےدشمن کو4گنازائدنقصان
- 5 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ فلم "مشن ایمپاسیبل دی فائنل ریکنگ" میں ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ لاریب عطا کی خدمات پیش
- 6 گھنٹے قبل
اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اس کی راہ میں صف بند ہو کر لڑتے ہیں، وزیر اعظم کا قوم سے خطاب
- 3 گھنٹے قبل

سیز فائر ہونے پر سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی قوم اور افواج پاکستان کومبارکباد
- 4 گھنٹے قبل
سیزفائر کو خطے میں امن و استحکام کے مفاد میں قبول کرتے ہیں : وزیراعظم
- 5 گھنٹے قبل

بھارت کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزی،ایل او سی پربھارت کی بلااشتعال فائرنگ
- 5 گھنٹے قبل

جنگ بندی معاہدےکے بعد پی ایس ایل کی بحالی پر غور، فرنچائزز کو تیار رہنے کی ہدایت
- 7 گھنٹے قبل

چین ، سعودی عرب ، برطانیہ سمیت دیگر ممالک کا پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا خیر مقدم
- 4 گھنٹے قبل
چینی ساختہ لڑاکا طیارے جے 10 سی نے انڈیا پر خوف طاری کردیا
- 4 گھنٹے قبل

پاک افواج کی انتھک محنت سے جنگ میں فتح ہوئی ،صدرمملکت
- 3 گھنٹے قبل

اللّہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا ،نواز شریف
- 8 گھنٹے قبل

پی ایس ایل کے بقیہ میچز پی سی بی راولپنڈی میں ہونے کا امکان
- 4 گھنٹے قبل